ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین میں جنگ بندی کے حق میں بیان دیا ہے، تاہم کریملن کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں کئی اہم مسائل ابھی تک حل طلب ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے عہدے کا آغاز کرنے کے بعد سے روس اور یوکرین کے درمیان فوری جنگ بندی کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں، لیکن ابھی تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے پیر کے روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا، "پیوٹن جنگ بندی کے حامی ہیں، لیکن اس سے پہلے کئی مسائل پر وضاحت درکار ہے۔”
یہ بیان اس وقت آیا ہے جب یوکرین میں جنگ کو دو سال سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے اور دنیا اس تنازعے کے حل کے منتظر ہے۔
واشنگٹن، ماسکو اور کیف کے درمیان سفارتی تعلقات برقرار ہیں، لیکن ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔