• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کیلئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری

News Editor by News Editor
اپریل 9, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس فرسٹ ایئر کیلئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری دیدی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی اکیڈمک کونسل اور بورڈ آف سٹڈیز میڈیسن کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کیلئے نئی امتحانی پالیسی کی منظوری دی گئی،

نئی امتحانی پالیسی اس سال سے میڈیکل کالجوں میں نافذ کیے گئے نئے ماڈیولز نصاب کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔اجلاس کی صدارت وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی جس میں الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے پرنسپلز اور سینئر فیکلٹی نے شرکت کی، اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر نادیہ نسیم ، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ثاقب محمود بھی موجود تھے۔

نئی امتحانی پالیسی کے مطابق فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس امتحان میں 4 پیپرز ہوں گے جن کے مجموعی نمبر 1000 ہوں گے، 3 پیپرز سال بھر پڑھائے گئے تینوں بلاکس کے مواد پر مبنی ہوں گے جبکہ ایک پرچہ اسلامیات، مطالعہ پاکستان کا ہو گا۔ہر تحریری پرچے کے نمبر 150 ہوں گے جبکہ پریکٹیکل امتحان کے بھی 150 نمبر ہوں گے، تحریری پرچے میں 70 فیصد سوالات ملٹی پل چوائس جبکہ 30 فیصد مختصر سوالات ہوں گے یعنی ہر پرچے میں 85 ملٹی پل چوائس سوالات جبکہ 7 ایس ای کیوز ہوں گے۔

تحریری پرچے کا دورانیہ 3 گھنٹے ہو گا، ہر ملٹی پل چوائس سوال کا ایک نمبر جبکہ مختصر سوال کے پانچ نمبر ہوں گے، ایم بی بی ایس کے پہلے سال کے میجر مضامین میں اناٹومی ، فزیالوجی اور بائیو کیمسٹری شامل ہیں۔نئے نصاب کے مطابق ان مضامین کی تھیوری کے ساتھ ان کی کلینیکل اپلیکیشن بھی شامل ہو گی، مائنر مضامین میں بیہیورل سائنسز، کمیونٹی میڈیسن ، پبلک ہیلتھ، پیتھالوجی ، فارماکالوجی اور کلینیکل فانڈیشن شامل ہیں۔

پروفیشنلزم، اخلاقیات، انفارمیشن ٹیکنالوجی، لیڈرشپ اور قرآن پاک بھی فرسٹ ائیر میں پڑھائے جائیں گے۔ان خصوصیات میں طلبہ کی تربیت کو پریکٹیکل کی صورت میں جانچا جائے گا، متعلقہ میڈیکل کالج بلاک امتحانات کے نتائج اور طلبہ کی حاضری کی بنیاد پر ہر طالب علم کی انٹرنل اسسمنٹ یونیورسٹی کو بھیجے گا، بلاک امتحانات اور پروفیشنل امتحانات میں پاس مارکس 50 فیصد ہوں گے تاہم بلاک امتحان میں 50 فیصد سے کم نمبر آنے پر امیدوار کو اگلے بلاک امتحان میں کمی پوری کرنا ہوگی۔

نئے نصاب اور امتحانی پالیسی کے تحت اب میڈیکل کالجوں میں سینڈ اپ ایگزامز نہیں ہوں گے، ہر پریکٹیکل امتحان بارہ OSPE اور تین OSCE سٹیشنز پر مشتمل ہو گا، زبانی امتحان کے تین سٹیشنز ہوں گے، ہر ایک کے 10 نمبر ہوں گے۔پریکٹیکل امتحان کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے ہو گا، ڈسٹنکشن (آنرز)کیلئے پروفیشنل امتحان میں مجموعی طور پر 85 فیصد نمبر حاصل کرنا ہوں گے تاہم تحریری امتحان میں 80 فیصد نمبر لینا ضروری ہوں گے۔

اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نے شرکا ء سے کہا کہ طلبہ اور فیکلٹی کی رہنمائی کیلئے جلد ماڈل پیپر جاری کریں گے، انہوں نے کہا کہ امتحانات میں شفافیت لانے کیلئے پریکٹیکل امتحان میں انٹرنل اور ایکسٹرنل ایگزامنر اپنے نمبر علیحدہ علیحدہ دیں گے۔

ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کا کہنا تھا کہ امتحانی نظام تبدیل کر دیا، اب بغیر ٹریننگ کے ایگزامینرز نہیں لگائے جائیں گے، امتحانات کی مانیٹرنگ کا بھی نیا نظام متعارف کرا دیا، دوران امتحان پل پل کی خبر یونیورسٹی کے پاس پہنچتی ہے۔وی سی یو ایچ ایس نے مزید کہا کہ کوئی ایسا ڈاکٹر نہیں بننے دیں گے جسے پہلے سال سے نبض دیکھنا اور بلڈ پریشر لینا نہ آتا ہو۔

یو ایچ ایس کے ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر خالد رحیم نے نئی امتحانی پالیسی کے حوالے سے شرکا کو بریفننگ دی، اس موقع پر اکیڈمک کونسل نے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے لیے دو نئے ممبر نامزد کیے جن میں پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد اور پروفیسر زاہد بشیر شامل ہیں۔

مزید برآں اکیڈمک کونسل نے الحاق کمیٹی کیلئے 4 پروفیسرز پر مشتمل پینل کی بھی منظوری دی، پینل میں پروفیسر ڈاکٹر اللہ رکھا، پروفیسر آصف قریشی، پروفیسر سمیر انور اور پروفیسر ملازم حسین بخاری شامل ہیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: امتحانی پالیسیایم بی بی ایسفرسٹ ایئریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز
Previous Post

اسٹیبلشمنٹ اور حکومت ہمارے ساتھ بیٹھے ،ایک دوسرے کو سپیس دیکر آگے بڑھیں،تحریک انصاف

Next Post

پاکستان سمیت بدحال ممالک کے 520 ارب ڈالر معاف، امریکی ادارے میدان میں آگئے

News Editor

News Editor

Next Post
امریکی ڈالر

پاکستان سمیت بدحال ممالک کے 520 ارب ڈالر معاف، امریکی ادارے میدان میں آگئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading