لاہور (تعلیم ڈیسک) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے ڈیپارٹمنٹ آف سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ ،سٹی اینڈ ریجنل پلاننگ ڈیپارٹمنٹ اور یاکوہاما نیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے یو ای ٹی میں ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
قدرتی آفات سے تحفظ اور کمی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں یو ای ٹی ، لاہور کالج ،یاکو ہاما یونیورسٹی اور نیسپاک کے نمائندوں نے شرکت کی۔سیمینار میں دنیا بھر سے انڈسٹری اور اکیڈمی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے قدرتی آفات سے نبرد آزما ہونے کیلئے درپیش مسائل اور انکے تدارک پر سیر حاصل گفتگو کی۔
وائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے افتتاحی خطاب میں سیلاب کے انسانی زندگی اور تعمیرات پر پڑنے والے اثرات گفتگو کی۔یاکوہاما یونیورسٹی کے شعبہ تحفیف آفات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اکیرا ہوسدا نے کنکریٹ سٹریکچر کے وسعت عمری اور ایکو فرینڈلی اثرات پر بات چیت کی ۔
نیسپاک کے آر اینڈ ڈی شعبہ کے سربراہ سہیل کبریا لینڈ سلائیڈز اور میکنزیم کے فیلئیر پر روشنی ڈالی۔تقریب سے یاکو ہاما یونیورسٹی سے پروفیسر می ہوکو ، لاہور کالج فار وومن یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمان ، سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر خالد فاروق نے بھی خطاب کیا۔
یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن نے آفات سے مثر طریقے سے نمٹنے کیلئے صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مسلسل تعاون اور تحقیق کی اہمیت پر زور یا۔