• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعلیٰ سندھ

ہماری حکومت نوجوانوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کررہی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

News Editor by News Editor
مئی 6, 2023
in پاکستان
0 0
0

سکھر(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اپنے سندھ انڈوومنٹ فنڈ اسکالرشپ پروگرام کے ذریعے ہر سال 200 طلباء کو سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں داخلے کے لیے مدد فراہم کرتی ہے ،

ہماری حکومت ہمارے نوجوانوں کی تعلیم پر سرمایہ کاری کر رہی ہے اور ہم اس تعداد کو سالانہ 300 تک بڑھانے کے لیے پرعزم ہیںجدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی قوم کو روبوٹکس، اے آئی ، بگ ڈیٹا، اور بلاک چین جیسی تکنیکی ترقی سے آشنا کریں ہماری حکومت نے سکھر IBA یونیورسٹی میں 150 ملین روپے سے زیادہ کے بجٹ کے ساتھ روبوٹکس، AI، اور Blockchain (CRAIB) میں ایک جدید مرکز کے قیام کی منظوری دی ہے CRAIB اب فعال طور پر کام کر رہا ہے

گذشتہ چند سال کئی ناگزیروجوہات کی بنا پر بہت تباہ کن ثابت ہوئے ہیں کویڈ 19 ہمارے لیے ایک بڑا مسئلہ تھا لیکن بہتر اقدامات کرکے ہم نے اْس پر قابو پایاان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے کنوکیشن کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا تقریب میں وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ ، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ ، سابق میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف شیخ و دیگر شریک تھے ، تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سکھر آئی بی اے کے حکومت سندھ کے محکمہ انفارمیشن سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ آئی ٹی انڈسٹری ریڈینس بوٹ کیمپ کے آغاز کے تعاون کے حوالے سے سن کر خوشی ہوئی ہے۔

اس اقدام سے 1500 نوجوان گریجویٹس کو فائدہ پہنچے گامیں اس پْرمسرت موقع پر کامیاب طلبہ اور اْن کے والدین کومبارکباد پیش کرتاہوںآج کا دن آپ کی زندگی میں اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے قوم کا عظیم سرمایہ ہونے کے ناطے اب آپ پر ایک بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے امید کرتا ہوں کہ آپ پاکستان کی خوشحالی میں اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے آپ حضرات کی شکل میں21ویں صدی کی ان ٹیکنالوجیز میں ایک ہنر مند افرادی قوت ہمارے ملک میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہنا تھا کہ سندھ کے ایک عظیم شخصیت اور رہنما پروفیسر نثار احمد صدیقی بھی ہم سے رخصت ہوگئے

صوبے اور ملک کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتاسکھر آئی بی اے یورنیورسٹی ان کی کاوشوں کو ہمیشہ سرائے گیجنہوں نے پاکستان میں کمیونٹی کالجز کے تصور کی بنیاد ڈالی جوکہ ان کا عظیم کارنامہ ہے پاکستان کا ہائر ایجوکیشن کمیشن اب صدیقی صاحب کے کمیونٹی کالجز ماڈل کو پورے ملک میں پھیلانا چاہتی ہے صدیقی کی اس میراث کو جاری رکھنا انہیں سب سے بڑا خراج عقیدت پیش کرنے کے مترادف ہوگاتعلیم کی فراوانی کے حوالے سے سندھ حکومت ہر قسم کی تعاون کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے گی

انہوں نے کہا کہ ہم صدیقی صاحب کی میراث کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے میرا سکھر انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ذاتی مراسم ہیںآئی بی اے کو کراچی کے ساتھ منسلک کرنے کی بنیاد پرمیں قائم کیا گیا تھاجس کی منظوری میرے والد سید عبداللہ شاہ نے 1990 کی دہائی میں دی تھی مجھے تقریباً 25 سال بعد 2017 میں اس انسٹی ٹیوٹ کو ایک مکمل پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں اپ گریڈ کرنے کا اعزاز حاصل ہواجوکہ میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے یعنی مجھے اْس بیج کی پرورش کرنیکا موقع ملا کی جسے میرے والد نے بویا تھا اور اب یہ ایک پھل دار درخت بن چکا ہے آج اس یونیورسٹی کو ملک کی سب سے باوقار یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتاہے

مجھے امید ہے کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور یونیورسٹی کو دنیا کے ٹاپ بزنس اسکولوں کے برابر لانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی یہ بات قابل ستائش ہے کہ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی اعلیٰ تعلیمی معیار کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔

یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ یونیورسٹی کے 5000 طلباء میں سے 70 فیصد طالب علم سے زیادہ اسکالرشپس پر اندراج کر ارہے ہیں،جنہیں پاکستانی جاب مارکیٹ اور دیگر مقامات پر کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرنے کے لیے ضروری مہارت اور علم فراہم کیاجائیگااپنے سابقہ دور میں سکھر آئی بی اے یونیورسٹی میں فیب لیب کے نام سے مشہور ایک اور اہم منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے خوشی ہوئی جوکہ MIT USA کے تعاون اور حکومت سندھ کے فنڈنگ سے قائم کی گئی تھی فیب لیب مکانات کی تعمیر اور کپڑوں کی عمدہ بناوٹ، فرنیچر ، کھلونے غرض کچھ بھی بنانے میں بہت ہی کارگر ہے سکھر آئی بی اے 21 ویں صدے کے تقاضوں کو بھرپور اندازمیں پورا کررہی ہے۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: تعلیمحکومتسرمایہ کاریسید مراد علی شاہنوجوانوںوزیراعلیٰ سندھ
Previous Post

پی ٹی آئی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی شرکت کو متنازعہ بنانے کی کوششیں تکلیف دہ ہیں ، وزیراعظم

Next Post

پاکستان بحران سے باہر نکل آیا ،اب محفوظ ہاتھوں میں ہے ،'رانا تنویر حسین

News Editor

News Editor

Next Post
رانا تنویر حسین

پاکستان بحران سے باہر نکل آیا ،اب محفوظ ہاتھوں میں ہے ،'رانا تنویر حسین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5875

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading