• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
نواز شریف

نواز شریف

ہمارا بیانیہ عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے، نواز شریف

بدقسمتی ہے ماضی میں ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا ،

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 17, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نیوز رپورٹر) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوشحال بنانا ہے، بدقسمتی ہے ماضی میں ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند ڈال کر اسے تباہ کیا گیا ، بد تہذیبی، بدتمیزی، بغض اور انتقام کوسیاست بنادیا گیا، معیشت اور اقدار تباہ کیں ، جمہوریت کی پیٹھ میں خنجر گھونپا گیا۔

تفصیل کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی، پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور راشد نصر اللہ بھی اجلاس میں موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے منہ سے واپس آیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی محنت سے معاشی استحکام واپس آیا ہے، پالیسیوں کے تسلسل سے معاشی ترقی یقینی ہوگی، کرپشن، معاشی تباہی، مہنگائی اور بدتمیزی "تبدیلی”کی سوغاتیں تھیں، ہم نے آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا۔

صدر مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ ملک کی ترقی اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلاکر خوش حال بنانا ہے، جو وعدے کئے تھے اللہ تعالی کے فضل وکرم سے وہ آج عوام کو پورے ہوتے نظر آرہے ہیں۔اس موقع پر وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن چیلنج سمجھ کر سنبھالا ، قیادت اور جماعت کا شکریہ مجھے یہ ذمہ داری دی۔اس موقع پر ارکان اسمبلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف وعدوں کی تکمیل، وطن سے وفا کے نام ہیں ، نوازشریف اور شہبازشریف نے ذاتی تکالیف بھلا کر ہمیشہ پاکستان اور عوام کی تکلیفیں دور کی ہیں، پاکستان کے چپے چپے پر نوازشریف اور شہبازشریف کی ترقی کے نشان موجود ہیں۔

ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے شہباز سپیڈ سے کام کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی ذاتی کوششوں سے آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا اور ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا۔اسمبلی کے ارکان نے کہا کہ مریم نوازنے نوازشریف اور شہبازشریف کے دور کی یاد تازہ کردی ہے ، ہمیں اپنی وزیراعلی پر فخر ہے، پہلی خاتون وزیراعلی کے طورپر مریم نواز کی عوامی خدمت کا ہر طرف اعتراف ہو رہا ہے ،بے مثال سیاسی جدوجہد کے بعد عوامی خدمت میں بھی مریم نواز نے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز جیسی عوامی خدمت کا تقاضا آج ہر صوبے میں ہورہا ہے، سیاسی وابستگی سے بالا تر ہوکر پورے پنجاب کی مساوی خدمت جاری ہے، چولستان میں گرین پاکستان منصوبے کے انقلابی پروگرام کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہیں،کسانوں کو جدید مشینری ، وسائل اور زرعی مالز کے ذریعے ایک چھت تلے تمام سہولیات کی فراہمی سے زرعی انقلاب برپا ہورہا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بیانیہخوشحالعواممہنگائینجاتنواز شریف
Previous Post

مصطفی قتل کیس، ملزم ارمغان کو کل سکیورٹی کے ساتھ عدالت میں پیش کرنے کا حکم

Next Post

اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ

اسمگلنگ کیخلاف اقدامات، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 40 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading