اسلام آباد (کامرس رپورٹر ) ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.98 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،مجموعی سالانہ مہنگائی کی شرح 13.52 فیصد پر آ گئی جبکہ مجموعی کمی کے باوجود 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ٹماٹر کی قیمتوں میں 125.40 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھاگیا،پیاز 10.72 فیصد اور آلو 10.06 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق انڈے 8.32 اور آٹا5.08 فیصد مہنگا ہوا،دودھ،دہی اور چاول سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہواہے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق چکن 1.97 اور کیلے 1.44 فیصد سستے ہوئے،دالیں،چینی،پیٹرول ،ایل پی جی اورلہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی ہے۔