لاہور(سپورٹس ڈیسک)نجم سیٹھی دور میں مینجمنٹ کمیٹی رکن اور چیف سلیکٹرسمیت چار بڑے عہدوں پر کام کرنے والے ہارون رشید کو ایک ساتھ تمام عہدوں سے الگ کردیا گیاہے۔
ہارون رشید کئی دہائیوں سے پاکستان کرکٹ میں مختلف عہدوں میں ذمے داریاں نبھارہے ہیں،
انہیں پاور کوریڈورکے قریب تسلیم کیا جاتا ہے، حالیہ دنوں میں انہوں نے غیر ملکی اور ملکی کوچز سے معاہدے کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔









