اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں بنیادی اشیائے خوردونوش پر کم آمدنی والے طبقے کو ریلیف نہ مل سکا۔ گھی،کوکنگ آئل،چاول، گرم مصالحہ جات اوردیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بدستور غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہیں،شہری ریلیف کے منتظر ہیں۔
اوپن مارکیٹ میں گھی کی تین اقسام 490 سے 610 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہی ہیں،اسی طرح چینی کی قیمت 160 اورپیکنگ والی 190 روپے فی کلوگرام ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس میں پہلی بار روبوٹس کی شادی،ویڈیو وائرل ہوگئی اوپن مارکیٹ میں چاول 320 سے 640 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہے ہیں۔