ممبئی: مشہور بھارتی ڈرامہ ساتھ نبھانا ساتھیا میں ’گوپی بہو‘ کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ جیا مانیک نے شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیا مانیک نے اپنے ساتھی اداکار ورون جین کے ساتھ شادی کی اور تقریب کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جو مداحوں میں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
جیا مانیک نے اپنے کیرئیر میں کئی کردار ادا کیے مگر ان کا ’گوپی بہو‘ کا کردار آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے۔ مداحوں نے نئی زندگی کی شروعات پر اداکارہ کو نیک تمناؤں اور دعاؤں سے نوازا۔









