اسلام آباد(کامرس رپورٹر )گوادر بندرگاہ پر مئی کا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز لنگر انداز ہوگیا، نئے جہاز کی آمد سے گوادر میں تجارتی سرگرمیوں کا تسلسل جاری ہے۔
وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کہ ایم وی شو لانگ میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن کارگو موجود ہے، خطے کی موجودہ صورتحال کے باعث جہاز کا رخ گوادر کی جانب موڑا گیا۔
انہوں نے کہا کہ برتھنگ اور کارگو ہینڈلنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے، گوادر کو متبادل تجارتی روٹس میں اہم مقام حاصل ہوتا جا رہا ہے، اپریل میں گوادر بندرگاہ پر 4 ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔ وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ علاقائی بحری صورتحال کے باعث گوادر کی اسٹریٹجک اہمیت میں مزید اضافہ ہوگیا، گوادر عالمی تجارت کے لیے ایک قابل اعتماد مرکز بن رہا ہے۔