کراچی – 17 اپریل 2025
شہید بینظیرآباد میں درجہ حرارت معمول سے 8.4 ڈگری زائد ہو کر 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جو سندھ بھر میں شدید گرمی کی علامت ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی اور نمی کی شدت برقرار ہے، جس سے موسم زیادہ حبس زدہ محسوس ہو رہا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت مختلف رہا:
گلستانِ جوہر میں 38.5 ڈگری، جناح ٹرمینل پر 37.5، ماڑی پور 36.5، شاہراہِ فیصل 35.5 جبکہ بن قاسم میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں ہوائیں معمول سے تیز چل سکتی ہیں، جبکہ اندرونِ سندھ کے اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔