گندم

کے پی میں گندم کی کمی وفاقی ذخائر سے پوری کرنے کی ہدایت

پشاور(نیوز ڈیسک )حکومت نے خیبر پختونخوا کی گندم کی کمی وفاقی ذخائر سے پوری کرنے کی ہدایت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا کی گندم کی مانگ پاسکو کے ذخائر سے پوری کی جائے گی۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی غذائی ضروریات پوری کرنا حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون ملک کی مجموعی ترقی کا مرکزی جزو ہے، عوامی فلاح و بہبود کے لیے حکومتِ پاکستان ہر ممکن اقدام لے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں