بین الاقوامی سائنسدانوں نے ہماری زمین سے 120 نوری سال دور ایک سیارے پر ممکنہ حیاتیاتی سرگرمیوں کے آثار دریافت کیے ہیں، جو زمین کے باہر زندگی کا اب تک کا سب سے مضبوط اشارہ تصور کیا جا رہا ہے۔
یہ سیارہ "کے 2 بی” نامی ایک ستارے کے گرد گردش کر رہا ہے۔ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی مدد سے محققین نے اس کے ماحول میں دو گیسیں — ڈائمتھائل سلفائیڈ (DMS) اور ڈائمتھائل ڈسلفائیڈ (DMDS) — دریافت کی ہیں، جو زمین پر مائیکروبیل حیات کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں۔
کیمبرج یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات ڈاکٹر نکو مدھوسودھن کا کہنا ہے کہ یہ دریافت ممکنہ طور پر ہمارے نظام شمسی سے باہر زندگی کے موجود ہونے کی طرف ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ حتمی ثبوت نہیں، مگر یہ دریافت ہمیں اس سمت لے جا رہی ہے جہاں خلا میں زندگی کی موجودگی کو سائنسی بنیاد پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔