کوہاٹ: علاقہ ریگی شینوخیل میں 7 دوستوں کے قتل میں ملوث تین سفاک ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ حیران کن طور پر ملزمان مقتولین کے جنازوں میں بھی شریک ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق 17 اگست کی رات ایک ہی خاندان کے 9 افراد تانڈہ ڈیم سے سیر کے بعد واپس جا رہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔ اس حملے میں 7 نوجوان جاں بحق ہوئے، ایک زخمی اور ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خواتین سے دوستی کے تنازع پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گرفتار ملزمان مقتولین کے قریبی محلے دار تھے جنہوں نے سفاکانہ قتل کے بعد نماز جنازہ میں بھی شرکت کی تاکہ شک سے بچ سکیں۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت کے حوالے کر دیا ہے جبکہ دیگر پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔









