پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) کے نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے لیے تین نام وزیراعظم کو بھیج دیے گئے ہیں۔ اس اہم عہدے کے لیے ڈاکٹر ضیاء بتول، اختر بگیو، اور ڈاکٹر فاروق کے نام زیر غور ہیں۔
یہ تقرری تین سالہ کنٹریکٹ پر کی جائے گی، جس میں کارکردگی کی بنیاد پر مزید ایک ایک سال کی توسیع دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ ڈی جی کا عہدہ گزشتہ تین سال سے خالی ہے، اور اس دوران چار بار تقرری کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔ اس بار وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کی نگرانی میں انٹرویوز مکمل کیے گئے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے پینل وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے۔
وزیر سائنس نے دیگر خالی عہدوں پر بھی جلد تقرری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔