کراچی (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ نتاشا بیگ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ان کا فوری طور پر شادی کرنے کا ارادہ نہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کوریا کے اداکار سے شادی کریں۔
نتاشا بیگ نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بتایا کہ ان کا آبائی تعلق ہنزہ سے ہے اور وہاں کے لوگ بہت پیار کرنے اور عزت دینے والے ہیں۔انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں گلوکاری کرنے کے تجربے کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مذکورہ شو میں گلوکاری کرنے کی وجہ سے ہی مشہور ہوئیں۔ایک سوال کے جواب میں گلوکارہ نے بتایا کہ حالیہ دور میں ماضی جیسے اچھے ملی نغمے تیار نہیں ہو پا رہے۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کورین زبان سیکھ رہی ہیں، کوریا کی زبان کے متعدد الفاظ اردو اور ان کی مادری زبان بروشسکی سے ملتے جلتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ کورین ڈراموں کی بڑی مداح ہیں، شروع میں بھی انہیں کوریا کے مرد اچھے نہیں لگتے تھے۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال ان کا شادی کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی کوریا کے اداکار سے شادی کریں۔









