کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ٹماٹر کی قیمت نے 300 روپے فی کلو کی حد عبور کر لی ہے، جبکہ دیگر سبزیاں بھی عام شہری کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز قبل 50 روپے فی کلو فروخت ہونے والا ٹماٹر اب 280 سے 300 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ مقامی پیداوار کی کمی اور ایران سے درآمد پر انحصار نے قیمتوں کو بڑھا دیا ہے۔
کوئٹہ کی منڈیوں میں دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ لیموں 800 روپے فی کلو، ہری مرچ 200 روپے، کریلا 150 روپے، ادرک 600 روپے، پیاز 350 روپے، آلو 150 روپے، شملہ مرچ 250 روپے، مٹر 400 روپے اور لہسن 250 روپے فی کلو تک پہنچ چکے ہیں۔
دکانداروں کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے سبزیوں کی ترسیل دیگر صوبوں کو ہونے سے مقامی مارکیٹ میں قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں شہریوں کے لیے روزمرہ اشیاء خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔
شہریوں نے حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مارکیٹوں میں استحکام اور نرخوں میں کمی کے لیے مؤثر اقدامات کریں، بصورتِ دیگر عوامی احتجاج کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔








Yo, 666casino, I’ve been playin’ here for a bit. It’s alright, nothin’ crazy special, but consistently good. Solid choice if you’re lookin’ for a trusted site. 666casino
Lo666… the name’s a bit intense, haha. Overall a decent experience. Give lo666 a go — maybe you’ll have better luck than me!