اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ بہتر کیے جانے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی سطح پر معیشت پر بڑھتے ہوئے اعتماد کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستانی معیشت کو "مستحکم” قرار دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ حکومت ملک کو مزید معاشی بہتری کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم اور مسلسل کوشاں ہے۔