سندھ میں کھیل کے میدان خواجہ سراؤں کے لیے بھی کھل گئے ہیں، جہاں سکھر میں پہلی بار ان کے درمیان کرکٹ میچ اور رسہ کشی کے مقابلے ہونے جا رہے ہیں۔
سندھ حکومت کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں سکھر اور خیرپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 35 خواجہ سرا شرکت کریں گے۔
سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کے مطابق، صبا شاہ اور سویرا بلوچ کی قیادت میں دو ٹیمیں فلڈ لائٹس میں شام 7 بجے میدان میں اتریں گی۔
ایونٹ کا دوسرا مرحلہ ہفتے کے روز ہوگا، جس میں رسہ کشی کا مقابلہ ہوگا، جبکہ شرکاء کو یومیہ الاؤنس اور سپورٹس کٹس بھی دی جائیں گی۔
یہ قدم سماجی شمولیت اور برابری کے مواقع کی جانب ایک نمایاں پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔