کراچی(کا مرس ڈیسک)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چینی کا ہول سیل ریٹ 140روپے فی کلو ہو گیا۔
کراچی کے معروف کاروباری مرکز جوڑیا بازار میں چینی کا 50کلو کا تھیلا 7ہزار روپے کا ہو گیا ہے۔دوسری جانب شہرِ قائد میں چینی کی ریٹیل قیمت 150 سے 155 روپے فی کلو تک ہے۔گزشتہ جمعے کو چینی کی ہول سیل قیمت 134 روپے فی کلو تھی۔