کورنگی کے علاقے میں پنکچر کی دکان پر ٹائر میں ہوا بھرتے ہوئے اچانک ٹائر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
واقعہ کورنگی سیکٹر 24 چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں 35 سالہ شکیل احمد معمول کے مطابق ٹائر میں ہوا بھر رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکے سے ٹائر پھٹ گیا۔
لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت کی گئی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔