کراچی (ہیلتھ رپورٹر) کراچی میں معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی دوائیں مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہونے لگیں۔ ڈرگ انسپکٹر نے چھاپے مار کر کئی ادویات تحویل میں لے لیں۔
میڈیارپورٹ کے مطابق کراچی میں معروف کمپنیوں کی جعلی دوائیں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرگ انسپکٹرز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر یہ دوائیں تحویل میں لے لیں۔ضبط کی گئی دوائیں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری میں تجزیے کے بعد جعلی قرار پائی ہیں جب کہ فارماسوٹیکل کمپنیوں نے اس دواوں سے لاتعلقی ظاہر کر دی ہے۔
سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق نیبasرول فورٹ بیج ڈی بی 0982، آیو ڈیکس ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج کیو اے 008 جعلی ہیں۔ شہری ان کو نہ خریدیں۔ان کا کہنا ہے کہ معروف کمپنی نے مذکورہ ادویات کے ان بیجز سے لا تعلقی ظاہر کی ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ رجسٹرڈ فارمیسی سے ہی دوائیں خریدیں۔