• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
صدر مملکت

ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی جلا بخشی، صدر مملکت

News Editor by News Editor
نومبر 9, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی، سیاسی رہنما اور شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو سیاسی جلا بخشی، ان کے اندر تحریک پیداکی،انہیں خواب غفلت سے جگایا اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا جذبہ پیداکیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری یوم اقبال کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آج کے دن ہم سب برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی ، شاعر اور سیاسی رہنما ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، آج کے دن پوری قوم مفکرِ پاکستان علامہ اقبال کی علمی ، فکری اور سیاسی خدمات کا اعتراف کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ علامہ اقبال کی شاعری نہ صرف اردو زبان کی تاریخ میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتی ہے بلکہ آپ نے اپنے کلام کے ذریعے مسلمانانِ برصغیر کو سیاسی جلا بخشی اور ان کے اندر تحریک پیدا کی،علامہ اقبال نے انہیں خواب ِ غفلت سے جگایا اور اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کا جذبہ بیدار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور خطبات کی مدد سے قوم کی رہنمائی کی اور ان کے اندر سیاسی شعور بیدار کیا، اس مقصد کیلئے آپ نے نوجوانوں کو اپنی شاعری کا موضوع بنایا اور انہیں اپنے اندر خودی کا جذبہ اور عقابی روح بیدار کرنے کا سبق دیا۔

صدر مملکت نے کہاکہ علامہ اقبال چاہتے تھے کہ مسلمانانِ برصغیر بالخصوص نوجوان فلسفہ ِ خودی کو اپناتے ہوئے اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں اور وہ صفات پیدا کریں جن سے وہ اپنی قوم کی تقدیر کو بدل سکیں، وہ تعلیم کے شعبے میں اپنی قوم کی ترقی کے خواہاں تھے ، نہ صرف جدید علوم کے حصول کے بڑے حامی تھے بلکہ آپ نے قوم کے نوجوانوں کو قرآن حکیم سے رشتہ جوڑنے کا بھی درس دیا۔

انہوں نے کہا کہ کلامِ اقبال ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ شجاعت، حمیت، دانائی، اعلیٰ کردار، بہترین اخلاق، عزت ِنفس، دور اندیشی اور خود اعتمادی ہی وہ اعلیٰ ترین انسانی صفات ہیں جو نہ صرف ایک فرد بلکہ قوم کو بھی نئی زندگی عطا کرتی ہیں۔

ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ علامہ اقبال کا فلسفہِ خودی انقلابی حیثیت کا حامل ہے، انہوں نے اپنی شاعری میں مسلمانوں کو امید کا پیغام دیا اور ان کے اندر ایک نیا جذبہ اور نئی سوچ پیدا کی۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے نہ صرف امت ِمسلمہ کو اپنے اندر اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی پیدا کرنے کا پیغام دیا بلکہ قوم کو درپیش بڑے چیلنجز کی بھی نشاندہی کی ،ان کا پیغام عالمگیر حیثیت کا حامل ہے اور ہمیں آج بھی امتِ مسلمہ اور پاکستان کودرپیش موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئیاقبال کے فلسفہِ خودی پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہاکہ یومِ اقبال ہمیں نہ صرف پیغامِ اقبال سے آگاہی حاصل کرنے بلکہ اسے انفرادی اور قومی سطح پر اپنانے کی بھی یاد دہانی کراتا ہے ، آج کے دن ہم نہ صرف علامہ اقبال کو ان کی خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں بلکہ ان کے پیغام پر عمل کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کرتے ہیں۔ آئیں عزم کریں کہ ہم علامہ اقبال کے خیالات اور افکار کو اپنے لیے مشعل ِراہ بناتے ہوئے پاکستان کو ایک جدید اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے کام کریں گے۔
٭٭٭٭٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: برصغیرڈاکٹر علامہ محمد اقبالسیاسی رہنماشاعر مشرقصدر مملکتفلسفیمفکر
Previous Post

پاکستان جوہری تحفظ اور سلامتی کو قومی ذمہ داری سمجھتا ہے، سفیر منیر اکرم

Next Post

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سائلین کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا خواب پورا کردیا

News Editor

News Editor

Next Post
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سائلین کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی کا خواب پورا کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading