• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
محمد ضمیر اسدی

محمد ضمیر اسدی

چینی پالیسی سازوں کا اہم سالانہ اجلاس پاک چین تعلقات کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر ے گا،محمد ضمیر اسدی

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 3, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چائنا انٹرنیشنل پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کے ریسرچ فیلو محمد ضمیر اسدی نے کہا ہے کہ چینی پالیسی سازوں کا اہم ترین سالانہ اجلاس’’ ٹو سیشنز‘‘ جو چین کی نیشنل پیپلز کانگرس ( این پی سی ) اور چائینز پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کانفرس( سی پی پی سی سی ) کا مشترکہ اجلاس ہے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

پیر کو میڈ یا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کے ٹوسیشن کے تناظر میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت پاکستان کو صنعتی، زرعی، توانائی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں چینی سرمایہ کاری سے فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی ترقی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے، جس سے پاکستان کی معیشت کو طویل المدتی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ مزید برآں، ڈیجیٹل معیشت،گرین توانائی اور ہائی ٹیک انڈسٹریز میں تعاون کے امکانات بھی کھل رہے ہیں، جو پاکستان کےلئے ترقی کے نئے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے چین اپنی مشترکہ خوشحالی کے وژن کی طرف بڑھ رہا ہے، پاکستان ان نئے اقتصادی مواقع سے نمایاں فائدہ اٹھائے گا ۔

ضمیراسدی نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی جاری ترقی، خاص طور پر اس کے دوسرے مرحلے میں، ہمارے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے لئے ایک انقلابی محرک ثابت ہوگی۔ چین کی قیادت نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کے لئے اپنی مضبوط وابستگی ظاہر کی ہے۔ پاکستان کی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی ) میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر اس کی سٹریٹجک اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعتی تعاون، زراعت، توانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جس سے چین کی سرمایہ کاری پاکستان میں آئے گی جو ہمارے دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گی۔
یہ مرحلہ چینی کمپنیوں کے لئے پاکستان کے مینوفیکچرنگ شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے کے بے شمار مواقع فراہم کرے گا، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکنالوجی کی منتقلی میں بہتری آئے گی اور صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ چینی کاروبار، جو حکومت کی پالیسیوں اور حمایت سے متاثر ہیں، پاکستان میں بڑے پیمانے پر انفراسٹرکچر منصوبوں، قابل تجدید توانائی کے حل اور ہائی ٹیک صنعتوں میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند ہوں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون پاکستان میں علم، مہارت اور تجربات کی منتقلی کو آسان بنائے گا، جس سے مقامی صنعتوں کو طاقت ملے گی اور پاکستان کی عالمی مارکیٹ میں پوزیشن مستحکم ہوگی۔ضمیر اسدی نے مز ید کہا کہ ’’ٹو سیشنز ‘‘اجلاس کے مثبت نتائج پاکستان کے سماجی اور اقتصادی ڈھانچے پر دیرپا اثر ڈالیں گے

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پریس اینڈ کمیونیکیشن سینٹرچائنا انٹرنیشنلچینی پالیسی سازوںمحمد ضمیر اسدی
Previous Post

چین کی جانب سے 2025 کے لئے انسان بردار خلائی مشنز کی ترجیحات کا تعین

Next Post

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، شیخ وقاص اکرم

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
شیخ وقاص اکرم

عدالتی حکم کے باوجود عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، شیخ وقاص اکرم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading