• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چین

چین کی معاشی بحالی کا عمدہ رجحان واضح دکھا ئی دے رہا ہے

News Editor by News Editor
اپریل 18, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کی معاشی بحالی کا عمدہ رجحان واضح دکھا ئی دے رہا ہے،رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی 4.5 فیصد اضافہ کیساتھ 28499.7 ارب یوآن پر پہنچ گئی ۔

چینی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں چین کے اقتصادی اعداد و شمار میں کئی خوش خبریاں سامنے آ رہی ہیں۔پہلی سہ ماہی میں چین کے جی ڈی پی کی مالیت 28499.7 ارب یوآن رہی، جو سال بہ سال 4.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

مینوفیکچرنگ، نان مینوفیکچرنگ اور کمپوزٹ پی ایم آئی کے تین بڑے اشاریوں میں مسلسل تین ماہ سے بہتری کا رجحان برقرار ہے، حتیٰ کہ غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار جو ایک عرصے سے تشویش کا باعث تھے، نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ چین کی معاشی بحالی کا رجحان واضح ہے اور رواں سال چین کی معاشی بحالی کا ایک اچھا آغاز ہو چکا ہے. پی ایم آئی، میکرو اکنامک رجحانات کا مشاہدہ کرنے کے لئے ایک اہم انڈیکس ہے۔

مارچ میں مینوفیکچرنگ پی ایم آئی 51.9 فیصد تھا جو توقع سے 0.3 پوائنٹس زیادہ رہا۔ ان میں نیو آرڈرز انڈیکس 53.6 فیصد تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور کاروباری آپریشنز کی توقعات بھی بہتر ہو رہی ہیں۔

نان مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں کاروباری سرگرمی انڈیکس 58.2فیصدتک پہنچ گیا، جو ایک بہت اعلیٰ معیار ہے اور اس میں ماہ بہ ماہ 1.9 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تیسرے درجے کی صنعت کی بحالی بہت تیزی سیہو رہی ہے۔ اس صنعت میں سروس انڈسٹری کا نیو آرڈر انڈیکس 58.5فیصد تک پہنچ گیا، جو ایک ریکارڈ بلندی پر ہے جبکہ سروس انڈسٹری بزنس ایکس پکٹیشن انڈیکس 63.2فیصد تک تھا۔

اس سے قبل کچھ صنعتیں جو وبا سے زیادہ متاثر ہوئی تھیں، جیسے نقل و حمل، ڈاک، رہائش، لیزنگ، اور کاروباری خدمات کے انڈیکس، بھی 60 فیصد سے بلند معیار پر رہے ہیں اور تعمیراتی صنعت کا کاروباری سرگرمی انڈیکس 65.6فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ کمپوزٹ پی ایم آئی آؤٹ پٹ انڈیکس گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 57.0 فیصد رہا، جو اعلیٰ ترقی کا پیمانہ ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی کاروباری اداروں کی مجموعی پیداوار اور آپریشن میں بہتری جاری ہے۔

مذکورہ بالا تینوں انڈیکسز مسلسل تین ماہ سے بہتری دکھا رہے ہیں، جو مارکیٹ کی توقعات سے زیادہ مضبوط ہیں، جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ چینی معیشت کی جامع بحالی کا رجحان برقرار ہے۔آئندہ مہینوں میں، مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی بلند رہنے کی توقع ہے جبکہ نان مینوفیکچرنگ شعبے کی ترقی میں بھی مزید توسیع کی توقع ہے.

یہ بات اطمینان بخش ہے کہ برآمدی صورتحال جو رواں سال کے آغاز سے چین کی معاشی بحالی کے اہم ترین اور باعث تشویش پہلوو ں میں سے ایک سمجھی جاتی ہے، بدستور زبردست کارکردگی دکھا رہی ہے۔ چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے حالیہ دنوں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پہلی سہ ماہی میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 9.89 ٹریلین یوآن رہی جس میں سال بہ سال 4.8 فیصد اضافہ ہے اور یہ گزشتہ سال کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں 2.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

مزید یہ کہ فروری میں درآمدات و برآمدات کی ترقی منفی سے مثبت میں تبدیل ہو چکی ہے جبکہ مارچ میں برآمدات میں سال بہ سال تقریباً 23.4 فیصد اضافہ ہوا، یوں گزشتہ پانچ ماہ کی مسلسل کمی کا رجحان ختم ہو چکا ہے۔ غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار میں مثبت اشاریے ظاہر کرتے ہیں کہ چین کی معاشی بحالی میں ترقی کے ایک اور شعبے کا اضافہ ہوا ہے،جس کی بدولت بحالی کا رجحان مزید مضبوط ہو گیا ہے.

بدستور عالمی سیاسی اور معاشی سنگین چیلنجز کے تناظر میں، پہلی سہ ماہی میں چین کی جانب سے اچھی معاشی کارکردگی کا حصول کوئی آسان بات نہیں ہے۔ یہ نہ صرف چین کی تمام تر اقتصادی کوششوں کا نتیجہ ہے بلکہ چین کی معاشی صلاحیت اور ترقی کے رجحان کا مظہر بھی ہے۔مثلاً غیر ملکی تجارت کو ہی دیکھا جائے تو، گزشتہ سال کے اواخر ہی سے چین نے درآمدات اور برآمد ات کے لئے کراس سائیکل ایڈجسٹمنٹ اور پالیسی اسپورٹ کو مضبوط کرنا شروع کر دیا تھا.

دوسری جانب ایک بڑا، جامع اور مسابقتی مینوفیکچرنگ سسٹم، عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ سے نمٹنے کے لئے چین کی طاقت ہے۔علاوہ ازیں، چین کی نئی صنعتوں اور شعبوں کی خوبیاں اب بھی مضبوط اور مستحکم ہوتی جا رہی ہیں، جسے پہلی سہ ماہی میں نیو انرجی گاڑیوں، لیتھیم بیٹریوں اور شمسی بیٹریوں جیسی چین کی برآمدی مصنوعات میں 67 فیصد اضافے سے دیکھا جا سکتا ہے.

مشکلات کے سامنے ہمارا رویہ اکثر نتائج کا فیصلہ کرتا ہے.مشکلات کب نہیں ہوتیں؟ چینی معیشت نے ہمیشہ ایک سے بڑھ کر ایک مشکل پر قابو پاتے ہوئے نئی ترقی حاصل کی ہے۔جیسا کہ پرانی کہاوت ہے، ”اعتماد سونے سے زیادہ اہم ہے.” چینی معیشت کے ٹیک آف کا ایک نیا دور یقیناً شروع ہوگا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: چینمعاشی بحالی
Previous Post

امریکا نے غلط سمجھ بوجھ کی بنیاد پر چین کے ساتھ غلط پالیسی اپنائی ہے،چینی وزارت خارجہ

Next Post

عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا، وفاقی وزیر اطلاعات

News Editor

News Editor

Next Post
وفاقی وزیر اطلاعات

عمرانی ٹولے کا 10 سال اقتدار کی باریوں کا پلان تھا، وفاقی وزیر اطلاعات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading