• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 29 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
رومینہ خورشید عالم

چین کا گرین ترقیاتی ماڈل پاکستان کے لیے ایک قابل تقلید حوالہ ہے، رومینہ خورشید عالم

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
جون 26, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم نے کہا ہےکہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے ڈیجیٹل-گرین ترقی نہایت اہم ہے۔ ان خیالات کا اظہار رومینہ خورشید عالم نے جمعرات کے روزچائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے باہمی اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے کیا۔

انہوں نے اس موقع پر ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر اسے اعتماد ، ترقی اور کارکردگی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ، ان کا کہنا تھا کہ” اے آئی آئی بی ” کا ڈیجیٹل ہم آہنگی کا نظریہ وقت کی اہم ضرورت ہے، چنانچہ گلوبل ساؤتھ ممالک کیلئے یہ اہم موقع ہے کہ وہ اے آئی آئی بی جیسے اداروں کے ساتھ مل کر ایسے ماڈلز پر کام کریں جو معیشت کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ماحول ، معاشرت اور انصاف کو بھی اپنی بنیاد بنائیں۔

رومینہ خورشید عالم نے چین کے گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کو گلوبل ساؤتھ اور بالخصوص پاکستان کیلئے تعمیر و ترقی کا اہم موقع قرار دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ چین کا کامیاب گرین ترقیاتی ماڈل پاکستان سمیت دیگر ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک قابل تقلید حوالہ فراہم کرتا ہے۔

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ڈیجیٹل-گرین ہم آہنگی وژن کے تحت ایک فکری سیمینار کا انعقاد راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کیا گیا۔ اس سیمینار کا مقصد ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی استحکام کو یکجا کرتے ہوئے گلوبل ساؤتھ کے ممالک کے لیے ایک متوازن اور جامع ترقیاتی ماڈل کی تشکیل پر غور کرنا تھا۔

سیمینار کے آغاز میں "اے آئی ای آر ڈی ” کے سی ای او شکیل احمد رامے نے اس بات پر زور دیا کہ ترقی پذیر دنیا کو ایسے ماڈلز کی اشد ضرورت ہے جو ڈیجیٹل ترقی کو ماحولیاتی ہم آہنگی کے ساتھ مربوط کرتے ہوئے ایک منصفانہ مستقبل کی بنیاد رکھ سکیں۔ انہوں نے اے آئی آئی بی کے وژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ "ڈیجیٹل-گرین ہم آہنگی” صرف ایک نظریہ نہیں بلکہ ترقی کا نیا عالمی راستہ ہے۔

سیمینار میں ملک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور دیگر رکن ممالک کی مشترکہ کوششوں سے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک ایشیائی ممالک میں گرین ترقی کو عملی طور پر فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کر رہاہے اور متعلقہ ممالک میں موسمیاتی تبدیلی جیسے سنگین چیلنج سے نمٹنے میں بھی نمایاں مدد ملی ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ، عثمان شوکت نے تجارتی اداروں اور چیمبرز کے کلیدی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کاروباری طبقے کو نہ صرف مالی فوائد بلکہ ماحولیاتی ذمہ داری کا بھی ادراک ہونا چاہیے، اور اس ضمن میں آر سی سی آئی گراں قدر خدمات پیش کر رہا ہے۔

سفارت کار میجر جنرل (ر) رضا محمد نے عالمی سیاست اور ماحولیات کے باہمی تعلق پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی مالیات میں توازن لائے بغیر عالمی امن اور استحکام ممکن نہیں۔اس موقع پر نائب صدر پاکستان – چائنا کامرس الائنس انٹرنیشنل بلال جنجوعہ کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ اگر ماحولیاتی، سماجی اور گورننس اصولوں کو اپنائے، تو ڈیجیٹل-گرین انقلاب کی رفتار کئی گنا بڑھ سکتی ہے۔

سابق صدر و گروپ لیڈر، آر سی سی آئی سہیل الطاف نے چین کی بے مثال ترقی کو سامنے رکھتے ہوئے وژنری اور دانش مند قیادت کو وقت کی سب سے بڑی ضرورت قرار دیا، جو موجودہ مفادات پر اکتفا کرنے کے بجائے آئندہ نسلوں کے لیے بھی سوچ رکھتی ہو۔

سیمینار سے خطاب میں سابق ڈائریکٹر سی پیک حسان داؤد بٹ کا کہنا تھا کہ پالیسی، تحقیق اور عملدرآمد کا مربوط عمل ہی حقیقی ترقی کی ضمانت ہے اور اس تناظر میں چین کا کردار بے مثال اور لائقِ تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ کا اقدام بھی چین کی گزشتہ چار سے زائد دہائیوں کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسیوں کے تحت اُن قابل ذکر اقتصادی اور سماجی کامیابیوں میں شامل ہے ،جنہیں عالمی سطح پر وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔

سیمینار کے اختتام پر یہ عزم ظاہر کیا گیا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک کے ڈیجیٹل-گرین وژن کی روشنی میں پائیدار، منصفانہ اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔یہ سیمینار اس حقیقت کا مظہر تھا کہ ترقی کا مستقبل صرف ٹیکنالوجی یا ماحولیات نہیں، بلکہ ان دونوں کی ہم آہنگی میں پوشیدہ ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: رومینہ خورشید عالم
Previous Post

اے آئی آئی بی کے ارکان کی تعداد 57 سے بڑھ کر 110 تک پہنچ گئی ہے، چینی وزیر اعظم

Next Post

اداکارہ ماریہ واسطی کی اسکرین سے دوری کی اصل وجہ سامنے آگئی

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post

اداکارہ ماریہ واسطی کی اسکرین سے دوری کی اصل وجہ سامنے آگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading

 

Loading Comments...