• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
بلوچستان

چین پاکستان کےانسداد دہشت گردی عزم کا مضبوط حامی ہے، چینی میڈ یا

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 13, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

اسلام آ باد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں تقریباً 450 مسافروں پر مشتمل ایک مسافر ٹرین صوبے کے ضلع سبی سے گزرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی۔ ”

بلوچ لبریشن آرمی” نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی، جس کے بعد پاکستانی فوج اور پولیس نے یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بچانے کے لیے کارروائی شروع کی۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ "چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کو آگے بڑھانے، معاشرتی اتحاد اور استحکام کو برقرار رکھنے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا مضبوطی سے ساتھ دیتا ہے۔ چین پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے تاکہ علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔”

دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر ، پاکستانی حکومت نے انسداد دہشت گردی اقدامات کے لیے بڑے پیمانے پر وسائل مختص کیے ہیں، جن میں فوج کی تعیناتی، سرحدی کنٹرول کو مضبوط بنانا، اور معلومات جمع کرنا شامل ہیں۔ پاکستانی عوام اور معاشرے نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بھاری قیمت ادا کی ہے اور علاقائی اور بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف کاروائیوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تاہم، دہشت گردی کی سرگرمیوں کے پیچھے مختلف پیچیدہ عوامل کی وجہ سے پاکستان کو انسداد دہشت گردی اقدامات میں اب بھی انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی مارچ کے مہینے میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں چینی کمپنی کے زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی گاڑیوں پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں 5 چینی اور 1 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے تھے۔ اس دہشت گردانہ حملے کی چین اور پاکستان کی حکومتوں اور عوام نے سخت مذمت کی تھی۔ اس مرتبہ بھی عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے پر چینی حکومت اور عوام نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ کے بیان نے ایک بار پھر یہ واضح کر دیا ہے کہ "ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داروں” کی حیثیت سے چین اور پاکستان ہر قسم کے خطرے اور چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے رہیں گے اور دونوں ممالک کے عوام کے مفادات اور ملک کے مستقبل کے لیے مشترکہ طور پر کوشش کریں گے۔

چین اور پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں کئی سطحوں پر تعاون کیا ہے۔ دونوں ممالک نے دہشت گردی کے خلاف معلومات کا تبادلہ کرنے کا میکانزم قائم کیا ہے، دہشت گردی مخالف مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے منعقد کی جاتی ہیں، اور سرحدی کنٹرول کے تعاون کو مضبوط بنایا گیا ہے۔ چین نے پاکستان کو دہشت گردی مخالف جدید سازوسامان اور تکنیکی مدد فراہم کی ہے اور دہشت گردی کے خلاف فعال پیشہ ور افراد کی تربیت میں مدد کی ہے۔ اس تعاون نے پاکستان کے انسداد دہشت گردی اقدامات کی صلاحیت کو مؤثر طریقے سے بہتر بنایا ہے، جبکہ دہشت گردی کے خلاف تعاون نے چین اور پاکستان کی ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کیا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات میں نئی جہت لائی ہے۔

چین اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون نے علاقائی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب کیے ہیں۔ مشترکہ کارروائیوں کے ذریعے دہشت گرد گروہوں کی سرحد پار سرگرمیوں کے راستے کو کافی حد تک مؤثر طریقے سے کاٹ دیا گیا ہے اور پڑوسی ممالک میں دہشت گردی کے پھیلاؤ کو روکا گیا ہے۔ اس تعاون کے ماڈل نے علاقائی ممالک کے لیے ایک مثال قائم کی ہے اور علاقائی انسداد دہشت گردی تعاون میکانزم کے قیام کو فروغ دیا ہے۔

مستقبل میں چین اور پاکستان کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید گہرا ہوگا، دونوں ممالک دہشت گردی کے خلاف تکنیک، معلومات کے تجزیے، اور افرادی تربیت جیسے شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے اور زیادہ بہتر دہشت گردی مخالف تعاون کا میکانزم قائم کریں گے۔ یہ تعاون نہ صرف دونوں ممالک کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے فائدہ مند ہوگا بلکہ علاقائی امن اور استحکام کے لیے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

دہشت گردی انسانی معاشرے کی مشترکہ دشمن ہے، جس کے خلاف بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان کے ساتھ چین کے انسداد دہشت گردی تعاون سے ایک ذمہ دارانہ بڑی طاقت کا کردار اجاگر ہوتا ہے۔ مشترکہ خطرات اور چیلنجز کے سامنے چین اور پاکستان ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر علاقائی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے عملی اقدامات کریں گے اور انسانی ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ تعاون نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کی بہبود کے لیے اہم ہے بلکہ عالمی امن کو برقرار رکھنے کی ایک اہم قوت بھی ہے۔ انسداد دہشت گردی کے سفر میں چین اور پاکستان کندھے سے کندھا ملا کر امن کے تحفظ کے لیے ایک مضبوط فولادی دیوار تعمیر کریں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بلوچستانعالمی امنعوام
Previous Post

یورپی عوام امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ میں پرعزم ہیں، چینی میڈ یا

Next Post

چینی سفیر کا چین او رپا کستان کے مابین تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
جیانگ زائی ڈونگ

چینی سفیر کا چین او رپا کستان کے مابین تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading