• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
کاؤنٹی مارکیٹ

چین میں کاؤنٹی مارکیٹ کے وسیع امکانات

News Editor by News Editor
اکتوبر 26, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) حالیہ عرصے میں چین کی کاؤنٹیز کے رہائشی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے سوشل نیٹ ورکس پر ان کے علاقے میں کھولے گئے نئے کیفیز سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، جن میں کافی مقبول ‘چین اسٹورز’ بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ قبل، سٹاربکس چائنا کی چیف آپریٹنگ آفیسر وانگ جِنگ اینگ نے کہا تھا کہ ” 300 سے زیادہ سٹی لیول مارکیٹس کے ساتھ ساتھ سٹاربکس چین کی تقریباً 3000 کاؤنٹی لیول مارکیٹس کو بھی اہمیت دیتا ہے۔”

کافی کے علاوہ، بہت سی دیگر صنعتیں بھی کاؤنٹی مارکیٹ میں کاروبار کو ترقی دینے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ شہروں اور دیہی علاقوں کے درمیان رابطے کے طور پر، کاؤنٹیز دیہی احیاء کی حکمت عملی کے لیے ایک مضبوط ستون اور قومی معیشت کی ترقی کو فروغ دینے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ چین میں اب 2,800 سے زیادہ کاؤنٹی سطح کی بلدیاتی حکومتیں ہیں جو وسیع رقبے پر محیط ہیں اور تقریباً 740 ملین کی آبادی پر مشتمل ہیں۔ ٹاؤن شپ اور گاؤں کی صارفی منڈی قومی صارفی منڈی کا 38 فیصد بنتی ہے۔
پوسٹل ایکسپریس انڈسٹری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دیہات میں ایکسپریس کا بہاؤ تیز ہو رہا ہے۔ قومی بیورو برائے شماریات کےڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ 2014 سے، دیہی باشندوں کی فی کس کھپت کا سالانہ اضافہ شہری رہائشیوں سے زیادہ رہا ہے ۔اس سال کی تیسری سہ ماہی میں، کھپت کا اقتصادی ترقی میں 94.8 فیصد حصہ رہا ہے۔ پہلی تین سہ ماہیوں میں، شہری اور دیہی باشندوں کے فی کس کھپت کے اخراجات میں سال بہ سال بالترتیب 8.6 فیصد اور 9.3 فیصد اضافہ ہوا۔ کھپت میں نسبتاً تیز رفتار اضافہ کاؤنٹی معیشت کی محرک قوت کو ظاہر کرتا ہے۔

کاؤنٹی معیشت کی ترقی چین میں شہروں اور دیہاتوں کی متوازن ترقی کا ایک نتیجہ ہے، جس سے ترقی کے ثمرات ہر ایک باشندے تک پہنچتے نظر آتے ہیں۔ حالیہ برسوں میں، چینی حکومت نے کاؤنٹی کی اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور کاؤنٹی کے رہائشیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات متعارف کروائے ہیں۔

14 اگست کو، چین نے "کاؤنٹی بزنس کے لیے تین سالہ ایکشن پلان (2023-2025)” جاری کیا، جس میں سپلائی چین، لاجسٹکس اور ڈسٹری بیوشن، اشیاء اور خدمات کی فراہمی اور زرعی مصنوعات کی فروخت کو مزید فروغ دینے کے اقدامات متعین کیے گئے اور 2025 تک کاؤنٹی کو مرکز اور دیہاتوں کو بنیادی حیثیت دینے والا دیہی کاروباری نظام وضع کرنے کا ہدف پیش کیا گیا ۔رواں سال چین کی نمبر 1 مرکزی دستاویز میں بھی خاص طور پر نشاندہی کی گئی ہے کہ کاؤنٹی تجارتی نظام کی تعمیر کو جامع طور پر فروغ دیا جائے گا اور نئے تجارتی ماڈل کو فروغ دیا جائے گا۔

ترقی کے عمل میں ہر کاؤنٹی اپنے لیے موزوں ترقیاتی ماڈل کی تلاش کر رہی ہے ۔ کاشتکاری ہو ، تجارت ہو یا سیاحت ،جو صنعت ان کے لیے مناسب ہوتی ہے،اسی کو توجہ دی جاتی ہے۔مختلف صنعتوں کی ترقی نے روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے ہیں اور چھوٹے شہروں کے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد کو واپس اپنے آبائی شہر کی طرف راغب کیا ہے، جو بڑے شہروں میں کام کرتے تھے۔

یہ نوجوان کھپت کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ "ماضی میں ہم صرف وہ چیزیں خریدتے تھے جس کی ہمیں اشد ضرورت ہوتی تھی، وقت کے ساتھ ساتھ ہم مزید چیزیں بھی خریدنے لگے جو دستیاب ہوتی تھیں، اور اب ہم بہترین کوالٹی کی چیزیں خرید سکتے ہیں ۔” کھپت کے تصورات میں تبدیلیوں سے سپلائی سائیڈ کےلیے مزید بلند معیار تشکیل پا رہا ہے ،اور یہ مزید اعلیٰ معیار کی اقتصادی ترقی کی قوت محرک بھی بن رہا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ایکسپریس انڈسٹریبیجنگچینکاؤنٹی مارکیٹ
Previous Post

چین اور امریکہ کو باہمی فائدے کا راستہ تلاش کرنا چاہیے، چینی سفیر

Next Post

نواز لاڈلے کیلئے سارے ریلیف، باقیوں کیلئے سختی ہے، پرویز الہی

News Editor

News Editor

Next Post
پرویز الٰہی

نواز لاڈلے کیلئے سارے ریلیف، باقیوں کیلئے سختی ہے، پرویز الہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading