• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
سرمایہ کاری

چین بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کے دائرے کو وسعت دیگا، چینی عہد یدار

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 17, 2025
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چین کے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ اس سال چین بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کے دائرے کو وسعت دیگا ، اور اس سلسلے میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کی نئی فہرست اسی سال کے دوران جاری کی جائے گی جس میں جدید مینوفیکچرنگ، ہائی ٹیک، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں کی حمایت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ وسطی اور مغربی خطوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے ترجیحی صنعتوں کی فہرست ، جو بھی سال کے اندر جاری کی جائے گی ، بنیادی مینوفیکچرنگ ، قابل اطلاق ٹیکنالوجی ، لوگوں کے ذریعہ معاش ، کھپت اور دیگر شعبوں کے لئے حمایت بڑھانے پر توجہ مرکوز کرے گی۔ اسی دن چین کی وزارت تجارت کے ایک ذمہ دار نے کہا کہ اس سال بیرونی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لیے قومی سطح کے اقتصادی و تکنیکی ترقیاتی زونز، خدمات کے شعبے میں کھلے پن کے قومی سطح کے جامع پائلٹ پراجیکٹس اور فری ٹریڈ زونز جیسے پلیٹ فارمز کو استعمال کیا جائے گا.

تاکہ کھلے پن کے پلیٹ فارمز کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ اطلاعات کے مطابق فی الحال ملک بھر میں قومی سطح کے کل 232 اقتصادی و تکنیکی ترقیاتی زونز ہیں، جو ملک کے کل رقبے کے 0.3 فیصد سے بھی کم حصے پر محیط ہیں، لیکن ملک کی ریجنل جی ڈی پی کا دس فیصد اور بیرونی سرمایہ کاری کے کل حجم کا بیس فیصد سے زیادہ حصہ انہی زونز کی مرہون منت ہے۔

عالمی معیشت کی کمزور بحالی اور جغرافیائی سیاسی تنازعات میں اضافے کے پس منظر میں، چین بیرونی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے اور کھلے پن کو وسعت دینے کی پالیسیوں کے ذریعے نہ صرف اپنی اعلیٰ معیار کی ترقی کو توانائی فراہم کر رہا ہے، بلکہ خطے اور عالمی معیشت کے استحکام اور ترقی کے لیے اہم سہارا بھی فراہم کر رہا ہے۔ چینی حکومت کی 2025 کی ورک رپورٹ میں ایک بار پھر "کھلے پن پر قائم رہنے” پر زور دیا گیا ہے اور چینی حکومت کی حالیہ پالیسیوں اور اعداد و شمار کے نتائج نے چین کی کھلے پن کی حکمت عملی کے گہرے معانی کو واضح کیا ہے۔

چین میں بیرونی سرمایہ کاری کی کشش کی وجہ اس کی وسیع مارکیٹ اور موثر انڈسٹریل چین ہے۔ 2025 کی بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے والے صنعتی شعبوں کی درج بالا ذکر کردہ نئی فہرست میں جدید مینوفیکچرنگ، ہائی ٹیک، توانائی کی بچت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں کھلے پن کو مزید وسعت دی جائے گی، جبکہ وسطی اور مغربی علاقوں میں قابل اطلاق ٹیکنالوجی، عوامی کھپت جیسے شعبوں میں پالیسی ترجیحات کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاری کو منتقل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ یہ اسٹرکچرل ایڈجسٹمنٹ نہ صرف ملکی صنعتی ترقی کی ضروریات کو پورا کرے گی بلکہ بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترقی کے مختلف مواقع بھی فراہم کرے گی ۔

یہ بات قابل توجہ ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا چین کی مارکیٹ پر طویل مدتی اعتماد جز وقتی اتار چڑھاؤ سے متزلزل نہیں ہوا ہے۔ چین جاپان چیمبر آف کامرس کے سروے کے مطابق، 58 فیصد رکن کمپنیاں 2025 میں چین میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے یا برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ چین امریکہ چیمبر آف کامرس کی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ 53 فیصد امریکی کمپنیاں اس سال چین میں اپنے کاروبار کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ یہ اعتماد چین کے مسلسل بہتر ہوتے کاروباری ماحول کی وجہ سے ہے۔

مثال کے طور پر، اب تک قومی سطح کی بیرونی سرمایہ کاری کے لیے چین کی منفی فہرست میں پابندیوں کی تعداد 29 تک کم ہو چکی ہے، مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری پر تمام پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں، خدمات کے شعبے میں ٹیلی کام اور میڈیکل جیسے شعبوں میں پائلٹ پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے، 2024 میں مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کا اصل استعمال 220 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا ہے اور ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ میں بیرونی سرمایہ کاری کا حصہ 11.7 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ بیرونی سرمایہ کاری چین کی اختراعی صنعتی زنجیر کے ساتھ تیزی اور گہرائی سے ضم ہو رہی ہے۔

عالمی سطح پر کراس بارڈر سرمایہ کاری کی کمزوری کے پس منظر میں، چین کا کھلے پن کو وسعت دینا "عالمگیریت کے خلاف رجحان” کا مقابلہ کرنے کا ایک اہم ذریعہ بن گیا ہے اور چین کا کھلا پن "بیلٹ اینڈ روڈ” جیسے میکانزم کے ذریعے عالمی سطح پر فائدہ پہنچا رہا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے لے کر یونان کی پیرا یوس بندرگاہ تک، چین یورپ ریلوے سے لے کر چین لاؤس ریلوے اور اس طرح کے باہمی رابطے کے منصوبے نہ صرف عالمی بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورک کو بہتر بنا رہے ہیں، بلکہ پیداواری صلاحیت کے تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے ترقی پذیر ممالک کو عالمی صنعتی ویلیو چین میں ضم کرنے میں مدد فراہم کر رہے ہیں۔

چین کا بیرونی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے اور کھلے پن کو وسعت دینے کا عمل درحقیقت اپنی ترقی کے فوائد کو عالمی سطح پر بانٹنے کا ایک ذریعہ ہے۔ قومی سطح کے اقتصادی و تکنیکی ترقیاتی زونز کے صنعتی اتحاد سے لے کر فری ٹریڈ زونز کی نظامی اختراعات اور "بیلٹ اینڈ روڈ” کے باہمی رابطے تک، چین ایک کثیر الجہتی کھلے پن کے نظام کے ذریعے "دوہری گردش” کے نئے ترقیاتی ماڈلز کی تعمیر کر رہا ہے۔

یہ عمل نہ صرف بین الاقوامی کمپنیوں کو "یقینی پناہ گاہ” فراہم کرتا ہے، بلکہ کثیر الجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنے اور تحفظ پسندی کے خلاف جدوجہد کر کے عالمی اقتصادی حکمرانی میں مثبت توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ جیسا کہ عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی معاشی ترقی کی شرح میں ہر 1 فیصد پوائنٹ اضافے سے عالمی معیشت کی ترقی کی شرح میں 0.3 فیصد پوائنٹ اضافہ ہوتا ہے۔ غیر یقینی صورتحال کے اس دور میں، چین کا مسلسل بڑھتا ہوا کھلا پن بلا شک و شبہ، عالمی مشترکہ خوشحالی میں ایک امید اور استحکام دینے والا بن گیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: توانائیسرمایہ کاریمثبت توانائیمعیشت
Previous Post

خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے تین حملے پسپا،جنوبی وزیرستان کے دو اضلاع میں کرفیو نافذ

Next Post

وفاق دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیاسی بیان بازی سے گریز کرے، بیرسٹر سیف

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
بیرسٹر سیف

وفاق دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیاسی بیان بازی سے گریز کرے، بیرسٹر سیف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading