بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ اور نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل نے چین نیپال سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔
جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ 70 سال قبل چین اور نیپال کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام سے لے کر اب تک بین الاقوامی اور علاقائی حالات میں کیسی بھی تبدیلی آئی ہو، دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا ہے، ایک دوسرے کے ساتھ برابری کا برتاؤ کیا ہے اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کیا ہے، جس سے مختلف سماجی نظاموں اور بڑے اور چھوٹے ممالک کے درمیان دوستانہ بقائے باہمی کا ایک نمونہ قائم ہوا ہے۔
حالیہ برسوں میں چین اور نیپال کے تعلقات نے صحت مند اور مستحکم طور پر ترقی کی ہے، سیاسی باہمی اعتماد مضبوط ہوا ہے، "بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر اور مختلف شعبوں میں تعاون میں توسیع ہوئی ہے، اور ترقی اور خوشحالی کے لئے چین اور نیپال کے مابین اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری گہری ہوئی ہے.نیپالی صدر پوڈیل نےاپنے پیغام میں کہا کہ چین نیپال کا قابل اعتماد ہمسایہ اور ترقیاتی شراکت دار ہے۔ نیپال اپنے ملک کی ترقی کے لیے چین کی حمایت اور اپنی خودمختاری اور آزادی کے احترام کے لیے چین کا شکر گزار ہے۔
نیپال ایک چین کے اصول پر سختی سےکاربند ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے اور امن، ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔اسی دن چینی وزیر اعظم لی چھیانگ اور نیپال کے وزیر اعظم پی شرما اولی نے بھی مبارکباد کے پیغامات کا تبادلہ کیا۔