• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چینی صدر

چین انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے، چینی صدر

News Editor by News Editor
جولائی 6, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نیوز ڈیسک)چینی صدر شی جن پھنگ نے تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کے حوالے سے تیسرے مکالمے کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں ایک بار پھر مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی سیکھنے کے عمل اور باہمی احترام کی اہمیت پر زور دیا۔

جمعرات کے روز صدر شی نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مختلف تہذیبوں کے درمیان مساوی تبادلے اور باہمی سیکھنا انسانیت کو وقت کے مسائل کو حل کرنے اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لئے طاقتور روحانی رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔ چین تمام فریقین کے ساتھ مل کر امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی جیسی انسانیت کی مشترکہ اقدار کو فروغ دینے، عالمی تہذیبی اقدام کو نافذ کرنے، تہذیبی تبادلوں کے ذریعے تہذیبی رکاوٹوں کو عبور کرنے، باہمی سیکھنے کے ذریعے تہذیبی تنازعات کو دور کرنے ، رواداری کے ذریعے تہذیبی برتری کے احساس کو ترک کرنے اور انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔

ایسی گہری وجوہات موجود ہیں جن کی بنا پر چینی رہنما مختلف تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی اور مشترکہ ترقی کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں۔ سب سے پہلے، چین طویل تاریخ اور ثقافتی روایات کا حامل ایک ملک ہے، جو دوسروں کے احترام اور پرامن بقائے باہمی کی اقدار کے حوالے سے گہری جڑیں رکھتا ہے. چین کے تہذیبی تبادلوں کی تاریخ میں بہت سے شاندار باب رقم ہوئے ہیں ، جیسے شاہراہ ریشم ، جس نے مشرق اور مغرب کے مابین تہذیبوں کے تبادلے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

دوسری بات یہ ہے کہ چین نے ہمیشہ پرامن بقائے باہمی کے سفارتی تصور پر عمل کیا ہے اور باہمی فائدے مند تعاون کے اصول کی وکالت کی ہے۔ گلوبلائزیشن کے اس دور میں، تمام ممالک ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اور تہذیبوں کے مابین تعلق اور تعاون اہمیت اختیار کر گیا ہے. مختلف تہذیبوں کے ہم آہنگ بقائے باہمی پر چینی رہنماؤں کا زور عالمی معاملات میں چین کی فعال شرکت اور بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک ٹھوس کاوش ہے۔

اس وقت دنیا کثیر قطبیت کے تناظر میں گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے۔ ممالک کے مابین باہمی ربط اور انحصار کی سطح دن بدن گہری ہوتی جارہی ہے ، اور تہذیبوں کے مابین تبادلے اور تعاون انسانی معاشرے کی ترقی کے لئے ایک اہم محرک قوت بن گئے ہیں۔ دوسری طرف تہذیبوں کے درمیان ٹکراؤ اور کشمکش بھی آج دنیا کو درپیش بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ چینی رہنما نے مختلف تہذیبوں کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی کی اہمیت پر زور دیا جس کا مقصد تہذیبوں کے مابین مکالمے اور تبادلوں کو مضبوط بنانا اور عالمی امن و استحکام کے لئے حل فراہم کرکے تہذیبوں کے مابین غلط فہمیوں اور اختلافات کو دور کرنا ہے۔

چینی رہنما شی جن پھنگ کی تقریر کو دنیا بھر کے ذرائع ابلاغ اور سیاست دانوں کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے اور اس تقریر کو دانشمندی اور گہری سوچ سے بھر پور قرار دیا گیا ہے، اور اس یقین کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس دنیا میں متعدد تہذیبوں کے بقائے باہمی کے لیے یہ ایک اہم اقدام ہے ، یہ تقریر چین کے کھلے پن اور تہذیبی خود اعتمادی کو مکمل طور پر ظاہر کرتی ہے، اور عالمی تہذیب کے تبادلوں کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے۔

اقوام متحدہ کے تہذیبی اتحاد کے اعلی نمائندے میگوئل اینگل موراتنوس نے کہا کہ وہ عالمی تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کو اہمیت دینے اور اس کی بھرپور حمایت کرنے پر صدر شی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں صدر شی کے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو سے کافی متفق ہوں، اس میں اقوام متحدہ کے تہذیبی اتحاد کے کام سے کافی مماثلت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس اقدام سے تہذیبوں کے درمیان افہام و تفہیم اور مکالمے کو تقویت ملے گی۔

27 مارچ 2014 کو یونیسکو ہیڈ کوارٹرز میں ایک اہم تقریر میں ، صدر شی جن پھنگ نے کہاتھا کہ "تہذیبوں کے حقیقی معنی کو سمجھنے کے لئے ، ہمیں مساوی اور رواداری پر مبنی رویہ برقرار رکھنا ہوگا۔ اگر کسی تہذیب کے ساتھ ناروا سلوک کیا جائے تو وہ نہ صرف دوسری تہذیب کے اسرار و رموز کو سمجھنے میں ناکام رہے گی بلکہ اس سے ہم آہنگ بھی نہیں رہ سکے گی۔ تاریخ اور حقیقت سے پتہ چلتا ہے کہ تکبر اور تعصب تہذیبوں کے مابین تبادلوں اور باہمی سیکھنے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹیں ہیں۔

ہمیں یقین ہے کہ مختلف تہذیبی پس منظر رکھنے والے ممالک کی مشترکہ کوششوں سے، باہمی تعلیم اور رواداری کے ذریعے انسانیت تکبر اور تعصب سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کو روشن کرے گی اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کا ایک خوبصورت مستقبل تخلیق کرےگی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انسانی تہذیبچینچینی صدر
Previous Post

آئی اے ای اے کی رپورٹ جاپان کے آلودگی کے اخراج کے منصوبے کو "وائٹ واش" نہیں کر سکتی، چینی میڈ یا

Next Post

شنگھائی تعاون تنظیم نے مختلف ترقیاتی ماڈلز کو یکجا کیا ہے، چینی میڈیا

News Editor

News Editor

Next Post
شنگھائی تعاون تنظیم

شنگھائی تعاون تنظیم نے مختلف ترقیاتی ماڈلز کو یکجا کیا ہے، چینی میڈیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading