• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
چائنا انٹرنیشنل امپورٹ

چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو توقعات سے بھرپور ہو گی

News Editor by News Editor
اکتوبر 30, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)چھٹی چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سی آئی آئی ای 5 سے 10 نومبر تک شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ تاحال 3400 سے زیادہ نمائش کنندگان اور 394000 پیشہ ور وزیٹرز نے اندراج کروایا ہے. انسٹھ ممالک اور تین بین الاقوامی تنظیموں نے قومی نمائش میں شرکت کی تصدیق کی ہے ۔

ان میں سے 11 ممالک پہلی بار نمائش میں حصہ لیں گے اور 34 ممالک پہلی بار آف لائن نمائش میں شرکت کریں گے ۔ نمائش میں حصہ لینے والی فارچیون 500 کمپنیوں اور صنعت کے معروف کاروباری اداروں کی تعداد 289 تک پہنچ چکی ہے جو ایک نیا ریکارڈ ہے ۔

دنیا کے ٹاپ 15 گاڑیوں کے برانڈز، ٹاپ 10 انڈسٹریل الیکٹریکل انٹرپرائزز، ٹاپ 10 میڈیکل ڈیوائس کمپنیاں، کان کنی کی تین بڑی کمپنیاں، اناج کے چار بڑے تاجر اور پانچ بڑی شپنگ کمپنیوں نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے۔ سی آئی آئی ای کے "دوستوں کے حلقے” کی مسلسل توسیع دنیا کے لئے اس کی کشش کو ظاہر کرتی ہے ، اور سی آئی آئی ای واقعی ایک بین الاقوامی پبلک پروڈکٹ بن چکی ہے ۔ گزشتہ پانچوں ایڈیشنز کے نتائج ناقابل فراموش ہیں ، اور اس سال کی ایکسپو واقعی توقعات سے بھر پور ہو گی۔

سی آئی آئی ای ایک جادوئی پلیٹ فارم ہے جو "نمائش کو اجناس میں تبدیل کرنے ” میں مددگار ہے۔ 2022 ء میں پہلی بار شرکت کرنے والے نمائش کنندہ گیلیڈ سائنسز نے سی آئی آئی ای میں دو نئی ادویات کی نمائش کی اور رواں سال انہی دو نئی ادویات کو چینی مارکیٹ تک پہنچانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

اس کمپنی کے گلوبل نائب صدر اور چینی خطے کے جنرل منیجر جن فانگ چیان کا ماننا ہے کہ "سی آئی آئی ای نے جدید ادویات کی مارکیٹ تک رسائی کے مجموعی عمل کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ لہذا، اس سال وہ دوبارہ ایکسپو میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں ، اور پرامید ہیں ۔ گیلیڈ سائنسز نئی ادویات کے ساتھ چھٹے سی آئی آئی ای میں شاندار ڈیبیو کے لئے تیار ہے. فورڈ موٹر کمپنی اور سیمنس سمیت بہت سی دیگر کمپنیوں نے بھی سی آئی آئی ای میں "نمائش کو اجناس میں تبدیل کرنے” کا ہدف پورا کیا ہے ، آف روڈ ایس یو وی "فورڈ برونکو” جس کی گزشتہ سال سی آئی آئی ای میں پہلی بار نمائش کی گئی تھی، اگلے سال باضابطہ طور پر چین میں پیداوار کا آغاز کرے گی ۔

اس سال ، فورڈ متعدد ہارڈ کور آف روڈ ماڈلز لائے گی جو فورڈ کی بہترین آن روڈ کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں۔فورڈ کی نظر میں سی آئی آئی ای کا پلیٹ فارم دلچسپ اور امکانات سے بھرپور ہے۔
سی آئی آئی ای کے ذریعے اعلیٰ معیار کی مینوفیکچرنگ، سبز ماحولیاتی تحفظ، بائیو ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں نئی مصنوعات کی ایک بڑی تعداد چینی مارکیٹ میں داخل ہوئی ہے اور چینی مارکیٹ نے ان بین الاقوامی کمپنیوں کو شاندار منافع دیا ہے ۔ ایک بہت وسیع اور بڑھتی ہوئی مارکیٹ بلاشبہ کسی بھی انٹرپرائز کے لئے ایک بہت مضبوط کشش ہے.اعداد و شمار کے مطابق پہلے پانچ ایڈیشنز میں 2000 سے زائد نئی نمائندہ مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کی نمائش کی گئی،جن کے کاروبار کا مجموعی حجم تقریباً 350 بلین امریکی ڈالر ہے ۔

سی آئی آئی ای نے چین کے کھلے پن کے عمل کا مشاہدہ کیا ہے، عالمی تجارت کو فروغ دیا ہے، گھریلو اور بین الاقوامی دوہری گردش کو منسلک کیا ہے، گھریلو رسد کو بہتر بنایا ہے اور کھپت کے معیار کو بہتر بنایا ہے۔ سی آئی آئی ای بلاشبہ چین کے لئے ایک نیا ترقیاتی نمونہ تشکیل دینے کا دریچہ اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کا ایک پلیٹ فارم بن گئی ہے۔

ایک اعلیٰ معیار، اور اعلیٰ سطح کا عالمی اقتصادی اور تجارتی ایونٹ نمائش کنندگان کے لئے مارکیٹ کے مزید مواقع، سرمایہ کاری کے مواقع اور ترقی کے مواقع فراہم کرے گا، جو مل کر تعاون اور ترقی کو فروغ دے سکتا ہے .

اس سال کی سی آئی آئی ای کا عظیم الشان ایونٹ توقعات سے بھرپور ہے۔ ایکسپو کے ذریعے، چین ملکی اور غیر ملکی کاروباری اداروں کے مابین تبادلے اور ڈاکنگ کو فروغ دے گا، تاکہ زیادہ سے زیادہ کاروباری ادارے چینی مارکیٹ اور چین کے ترقیاتی مواقع کا اشتراک کرسکیں، اور عالمی معیشت کی مستحکم بحالی کو نئی توانائی دےسکیں. یہ سی آئی آئی ای کے حوالے سے نمائش کنندگان کی مشترکہ خواہش اور توقع ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بیجنگبین الاقوامیچائناکنندگان
Previous Post

غیر شرعی نکاح کیس،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب،سماعت 4 نومبر تک ملتوی

Next Post

لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان

News Editor

News Editor

Next Post
فضائی آلودگی

لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5878

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading