لاہور(ہیلتھ رپورٹر) چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے 927 نئے کیس سامنے آنے کے بعد تعداد بائیس ہزار نو سو چونسٹھ ہوگئی۔ کورونا وائرس کے باعث لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی،،،،ڈاکٹر ثنا فاطمہ ڈاکٹر اسپتال میں کورونا وارڈ میں تعینات تھیں۔
تفصیلات کے مطابق عید کے بعد کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔ پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 927 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ مجموعی تعداد بائیس ہزار نو سو چونسٹھ ہوگئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور میں 428 نئے کیسز، ننکانہ 1، شیخوپورہ 119، جہلم 1، گوجرانوالہ 26، سیالکوٹ میں 29نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ناروال1، گجرات 37، حافظ آباد 77منڈی 2، ملتان 98، خانیوال 1، وہاڑی 9، فیصل آباد میں 39 ، ٹوبہ 1، رحیم یار خان 7، سرگودھا 15، خوشاب 1، بہاولنگر6، بہاولپور 5، لودھراں 2، ڈی جی خان 5، لیہ 6، ساہیوال 5اوکاڑہ 2اور پاکپتن میں 4 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
موذی وائرس کے باعث لاہورکے اسپتال میں کورونا وارڈ میں تعینات لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ہوگئی، صوبہ بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید ایک سو ہیلتھ کیئر ورکرز موذی وبا سے متاثر ہوگئے جس کے بعد مجموعی تعداد اکیس سو تہتر ہوگئی ہے۔ پنجاب میں ابتک کورونا کے باعث 410 افراد جا ں بھق ہوچکے ہیں جبکہ 6338 صحت یاب ہوئے ہیں