پشاور (صحت ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں چکن پاکس کے پھیلاؤ اور سدباب کےلیے ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
مراسلے کے مطابق چترال میں چکن پاکس، پبلک ہیلتھ ماہرین کی خدمات ڈی ایچ او اپر اور لوئر چترال کے سپرد کردی گئیں ہیں، ماہرین کی خدمات پانچ دن کیلئے ڈی ایچ اوکے سپرد کی گئی ہیں۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ماہرین چکن پاکس بیماری کو روکنے اور محدود رکھنے کیلئے تکنیکی خدمات دینگے۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں چکن پاکس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے نگراں صوبائی حکومت نے وہاں کے اسپتالوں کو اس حوالے سے ہائی الرٹ کردیا ہے۔
چترال کے علاقے مستوج اور خیبر کے علاقے تیراہ میں چکن پاکس کے متعدد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ہائی الرٹ کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔