لاہور(کامرس ڈیسک) پیٹرولیم کی قیمتوں میں 20روپے اضافے کے بعد لاہور کے ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا،کرایوں میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے ۔
اضافے کے بعد لاہور سے دوسرے شہروں کا کرایہ 200 سے 800 روپے تک بڑھا دیا گیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ 20روپے فی لیٹر اضافہ ظلم ہے ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات پورا کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔









