لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے عوام کی قوت خرید بری طرح متاثر ہو رہی ہے ،پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے سے چھوٹا تاجر بری طرح متاثر ہو رہاہے اور اس کے لئے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ عوام کی قوت خرید متاثر ہونے سے خریداری کے رجحان میں کمی سے تاجر وں کے لئے خریدے گئے سامان کی ادائیگیاں کرنا مشکل ہو گیا ہے ، بھاری بھرکم ٹیکسز کی وجہ سے مہنگی بجلی ایک الگ بوجھ ہے ۔حکومت سے اپیل ہے کہ تاجروں کے لئے بجلی کے بلوں میں ریلیف کیلئے پیکج دیا جائے تاکہ کچھ بوجھ کم ہو سکے ۔اسی طرح تاجروں کو سرمائے کی فراہمی کے لئے بغیر سود قرض کی سکیم کا بھی اعلان کیا جائے ۔
٭٭٭٭٭