پی ٹی اے

پی ٹی اے نے سم ڈس اون پالیسی کی مدت 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دی

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن نے سم ڈس اون پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے اس مدت کو 60 سے بڑھا کر 365 دن کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ میں دعوی کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نئی پالیسی کے تحت فعال سم کارڈز کو ایک سال تک ڈس اون کرنے یا کسی دوسرے شخص کے نام منتقل کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ایک صارف نے ایکس پر دعوی کیا کہ پی ٹی اے کے مطابق اب فعال سم کارڈ کو ایکٹیویشن کے بعد 365 دن تک ڈس اون کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی دوسرے فرد کے نام منتقل کیا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا دعوے کے بعد سوال اٹھنے لگا کہ آیا یہ معلومات درست ہیں یا نہیں۔

تاہم یہ دعوی درست ثابت ہو گیا کہ پی ٹی اے نے سم ڈس اون پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے واقعی اس مدت کو 60 دن سے بڑھا کر 365 دن کر دیا ہے۔پی ٹی اے کے ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ریلیشنز اینڈ گورنمنٹ افیئرز ڈویژن احمد شمیم نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اب صارف کسی بھی نئی ایکٹیویٹ کی گئی سم کو ایک سال تک ڈس اون نہیں کر سکتا۔پی ٹی اے نے اپنے آفیشل ایکس اور فیس بک اکانٹس پر جاری ایڈوائزری میں بھی واضح کیا ہے کہ یہ اقدام غیر قانونی سموں کے اجرا اور غیر مجاز رجسٹریشنز کو روکنے اور سکیورٹی کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی ہےے کہ وہ سم جاری کرواتے وقت بائیومیٹرک تصدیق میں انتہائی احتیاط کریں، کیونکہ نئی سم اب صرف ایک سال بعد ہی ڈس اون کی جا سکے گی۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ سمز کی تعداد باقاعدگی سے چیک کرتے رہیں۔ یہ معلومات cnic.sims.pk کے ذریعے یا بغیر ڈیش شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کرکے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں