• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
عظمی بخاری

عظمی بخاری

پی ٹی آئی والوں کو انتظار تھا ٹرمپ آئے گا اور عمران خان کو رہائی ملے گی،عظمی بخاری

خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں،خیبرپختونخوا حکومت کی کل کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے اب تک 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی کی میٹنگز کی ہیں

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 6, 2025
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نیوز رپورٹر )صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہپی ٹی آئی والوں کو انتظار تھا ٹرمپ آئے گا اور عمران خان کو رہائی ملے گی،

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے مجھے کتاب بھجوائی، شاید علی امین گنڈاپور نے یہ کتاب خود نہیں پڑھی، علی امین گنڈاپور نے کتاب میں اپنے کارنامے بتائے ہیں، وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اس سال میں 2 کارنامے بھی کیے، انہوں نے اسلام آباد اور لاہور پر حملے کیے وہ کتاب میں نہیں لکھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی کی جنگ میں جھلس رہے ہیں، جب کرم جل رہا تھا موصوف فتح اسلام آباد کے راستے میں تھے، ان کو بار بار شرم دلائی تھی کہ لوگ وہاں مررہے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت کی کل کارکردگی یہ ہے کہ انہوں نے اب تک 2 جرگے اور 4 ایپکس کمیٹی کی میٹنگز کی ہیں۔عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے بتایا گیا تھا علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے آدمی ہیں، علی امین گنڈاپور پڑھے لکھے ہوتے تو یہ کتاب نہ بھیجتے، اس کتاب کے ذریعے شاید ان کی حکومت نے گنڈاپور کو چارج شیٹ کیا ہے، بی آرٹی کا کرایہ 110روپے سے 510 روپے کردیا گیا، میری وزیراعلی نے الیکٹرک بس کا کرایہ 20 روپے رکھا ہے، ان کے یوٹیوبرز کو مریم نوازکی تصاویر دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سب کو پتہ ہے بی آرٹی کتنا جلتی ہے اور کتنی چلتی ہے، بی آرٹی کا کنٹریکٹر عالمی عدالت میں چلا گیا ہے، بی آرٹی کے کنٹریکٹر نے کے پی گورنمنٹ پر اربوں روپے کا ہرجانہ کردیا ہے، یہ ایک ہی بی آرٹی بناسکے جسے چلا بھی نہیں سکے، پنجاب میں ایک اورنج لائن کام کررہی ہے تین شہروں میں میٹرو چل رہی ہے، وزیراعلی مریم نواز راولپنڈی سے مری کے درمیان گلاس ٹرین چلارہی ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بی آرٹی پشاور کی لاگت 120 ارب روپے سے اوپر جاچکی ہے، پنجاب میں 120 ارب روپے سے کم پر 3 ٹرانسپورٹ منصوبے چل رہے ہیں، انہوں نے 12 سالوں میں 140 ٹیوب ویلزسولرائزڈ کیے ہیں، وزیراعلی مریم نواز 10ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو سولرائزڈ کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم کارڈ پر ان کے اپنے وزیر تعلیم کا بیان آیا ہے، کہا گیا کہ تعلیمی کارڈ کی چھپائی پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں، ان کے وزیرتعلیم کہہ رہے ہیں کے پی میں تعلیمی کارڈ 2027 سے شروع ہوگا، انہوں نے صحت کارڈ پر رنگ روغن کرکے اپنا منصوبہ بنایا، انہوں نے ایک اور پورٹل بنایا کہ اختیار عوام کا ، ان کا اختیار عوام کا پورٹل ہمارے منصوبے کی نقل ہے، مریم نواز کے دستک پروگرام سے روزانہ لاکھوں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب کا پروگرام ہونہار سکالر شپس ہے، پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے جاچکے ہیں، اب 50 ہزار بچوں کو سکالر شپس دیئے جائیں گے، وزیراعلی مریم نواز بچوں کو الیکٹرک بائیکس اور سکوٹیز دے رہی ہیں، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت ہزاروں گھر بن رہے ہیں، گرین ٹریکٹرز لوگوں کو مل چکے ہیں، پنجاب میں کسان کارڈ لوگوں تک پہنچ چکے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 173 نوکریاں پیدا ہوئیں، ستھرا پنجاب پروگرام میں ایک لاکھ سے زیادہ نوکریوں پر لوگ کام کررہے ہیں، کے پی گورنمنٹ نے لکھا پورے صوبے میں 815 لوگوں نے آئی ٹی ٹریننگ لی، انہوں نے دعوی کیا کہ 37 نئے سکول تعمیر کیے ہیں، یہ تمام سکول کاغذوں میں ہیں کسی کا بھی سنگ بنیاد نہیں رکھا گیا۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اسدقیصر نے اربوں روپے سے بنے ایک نئے پل کا افتتاح کیا جس پر بڑے بڑے گڑھے ہیں، لاہورمیں سڑک کا رنگ خراب ہونے پر ان کے تمام یوٹیوبرز نے بولنا شروع کردیا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں کوشش ہوتی ہے عوام کیلئے سہولیات پیدا کی جائیں، اس بارپورے پنجاب میں 80 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں، رمضان بازاروں میں ڈی سی ریٹ سے کم پر معیاری اشیا دی جارہی ہیں، پنجاب حکومت نے 30 ارب روپے کی لاگت سے رمضان پیکیج لوگوں کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انتظارپی ٹی آئیٹرمپرہائیعظمیٰ بخاریعمران خان
Previous Post

بدقسمتی ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے تعریف پر کوئی خوش اور کوئی ناراض ہے، رانا ثنااللہ

Next Post

کاروبارٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہیں لایا جائیگا، حکومت اور آئی ایم ایف میں اتفاق

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
آئی ایم ایف وفد

کاروبارٹیکس وصولی کا شارٹ فال پورا کرنے کیلئے منی بجٹ نہیں لایا جائیگا، حکومت اور آئی ایم ایف میں اتفاق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading