پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں جدید "پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی” متعارف کروا دی گئی ہے، جس کا مقصد کھیل کی براڈکاسٹنگ کو مزید دلچسپ اور جدید بنانا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے کھلاڑیوں کی ہر حرکت کو ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس میں فیلڈرز کے کوآرڈینیٹس، بولر کے رن اپ، اور بیٹر کے اسٹانس کو ہر بال پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ یہ ٹیکنالوجی بال بائی بال ریکارڈ بھی فراہم کرے گی۔
پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو سلمان نصیر نے کہا کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کی براڈکاسٹنگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔