لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی پروازوں پر سگریٹ نوشی کرنے والے عملے پر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
جرمانے کا فیصلہ یورپی سی اے اے سافا پروگرام کے تحت پی آئی اے طیارے کی انسپکشن کے دوران اسموکنگ کے انکشاف پر کیا گیا ، جبکہ ایئر لائن انتظامیہ نے نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی کی خلاف ورزی میں ملوث عملے کو ممکنہ جرمانے کا سرکلر بھی جاری کردیا ہے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات دیگر عملے کی جانب سے سگریٹ نوشی کرنے والے کے بارے میں رپورٹ کرنا ضروری ہے، رپورٹ نہ کرنے والے عملے کو بھی ایک لاکھ روپے فی کس جرمانہ عائد کیا جائے گا۔سرکلر میں کہا گیا ہے کہ پرواز پر تعینات عملہ نو اسموکنگ آن بورڈ پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، بصورت دیگر فی کس ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔