• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
عاقب جاوید

عاقب جاوید

پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ نے اچھی بولنگ کی، عاقب جاوید

ٹیم کا بیلنس دیکھنا ہوتا ہے، اگر دو اسپشلسٹ اسپنر کھلائیں گے تو آپ کو دو پیسرز کے ساتھ جانا ہوگا'ہیڈ کوچ کی گفتگو

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 15, 2025
in کھیل
0 0
0

کراچی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ نے اچھی بولنگ کی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد عاقب جاوید نے پریس کانفرنس کی اور خوشدل شاہ کی بولنگ کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ آپ بہترین دستیاب آپشن میں سے ہی پلیئر کھلاتے ہیں، ٹیم کا بیلنس دیکھنا ہوتا ہے، اگر دو اسپشلسٹ اسپنر کھلائیں گے تو آپ کو دو پیسرز کے ساتھ جانا ہوگا۔

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ابرار کی وائٹ بال میں پرفارمنس اچھی ہوتی ہے، ہر ٹیم کے پاس ایک اسپشلسٹ اسپنر ہے اور ایک آل راو?نڈر ہے، پچھلے میچ میں اور آج بھی خوشدل نے اچھی بولنگ کی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اوپنرز کا کام اچھا آغاز فراہم کرنا ہوتا ہے، یہاں کی پچز پر ٹاپ آرڈر پر زیادہ پریشر نہیں، ہماری سوچ تھی کہ بہترین بیٹر ہی اوپن کرے تاکہ دائرے کا بہترین فائدہ لیں۔عاقب جاوید نے یہ بھی کہا کہ آج کل 11ویں سے 40ویں اوور کی بیٹنگ بہت اہم ہے، اس میں سنبھل کر کھیلنا ہوتا، پاکستان کی ابتدائی وکٹیں جلد گر جاتی ہیں تو اس سے حریف اسپنر کو انڈر پریشر بیٹر ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر وکٹیں نہ گری ہوں تو حریف اسپنرز حاوی نہیں ہوسکتے، صبح سے ہی اندازہ تھا کہ آج کی وکٹ بڑے اسکور والی نہیں اس لیے پہلے بیٹنگ کی۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ان کنڈیشنز پر بابر اعظم کو ہی اوپن کرنا چاہیے، پرامید ہوں کہ وہ اہم میچ میں بڑی اننگز کھیلیں گے۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر 270 ہوتے تو آج مختلف صورتحال ہوتی، ایسی پچز پر ٹاپ 3 کو لمبا کھیلنا ہوگا تو رنز بنیں گے، یہ چیز ہماری کمی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ یہی ٹیم چیمپینز ٹرافی میں بہت اچھا کرے گی، ایک دو میچ کر ہار کر لوگوں کو لگتا ہے ٹیم میں کچھ نہیں بچا، اس ٹیم میں وہ سب کچھ ہے جو ٹاپ پر جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اسپنر آل راؤنڈراور پیس آل راؤنڈر رکھنا تھے، اس لیے خوشدل او فہیم اشرف ٹیم میں ہیں، جب آپ ٹورنامنٹ کھیل رہے ہوتے ہیں تو مختلف ورائٹی رکھنا ہوتی۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ عامر جمال انجری کے بعد مکمل اعتماد بحال نہیں کر پائے تھے اس لئے سلیکٹ نہیں ہوئے، تین میچز میں ہم نے مختلف کامبینیشن دیکھا اور چیزیں آزمائیں، اندازہ ہے کہ کہاں کیا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اوپر سے فخر زمان اور بابر اعظم کی اوپر سے اچھی شراکت لگ جائے تو بہت کچھ بہتر ہو جائے گا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بولنگبیٹرپاکستانپاکستان کرکٹ ٹیمکراچی
Previous Post

پاکستان اور چین ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گے، صدر زرداری

Next Post

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پریکٹس میچ، افغانستان کو 144 رنز سے شکست

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
آئی سی سی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پریکٹس میچ، افغانستان کو 144 رنز سے شکست

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading