لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 190ملین پائونڈ دو نمبری لیکن لاہور کا 100 کنال کا بحریہ والا بلاول ہائوس ایک نمبری ،190 ملین دو نمبری لیکن حسن نواز کا ہائیڈ پارک ایک نمبری ہے ۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن کے انٹر ویو پر اپنے رد عمل میں شہزاد اکبر نے کسی کا نام لئے بگیر کہا اور کچھ نہیں تو اپنی باتوں میں ہی ربط پیدا کر لیں،بے چارہ لوکل لیول کا سیاستدان ہے اور محض پٹواری اور تھانیداروں کے تبادلے کروانے پر بار بار پارٹیاں بدلتا ہے ،
مجھ پر بھی خاص شفقت کی وجہ اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے میں دو نمبر تبادلوں سے انکار ہی ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ افسوس اس بات کا آج ان کا لیڈر فیصل واڈا ہے، اس سے زیادہ ذہنی اور اخلاقی گراوٹ اور پستی کیا ہو سکتی ہے۔