اسلام آباد: حکومت نے بڑی عید سے قبل عوام کو تحفہ دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک پھر اضافہ کردیا۔
جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 117 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 65 پیسے فی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جس کی نئی قیمت 132 روپے 47 پیسے ، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 8 روپے 90 پیسے اضافے کے بعد 90 روپے 52 پیسے جب کہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 5 روپے 38 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 103 روپے 84 پیسے فی لیٹرہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے