کراچی (شوبز رپورٹر) اداکارہ بشری انصاری نے حال ہی میں گانے کی ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پورے کپڑے پہننے پر بھی لوگوں کو سیاپا پڑ جاتا ہے۔
بشری انصاری نے گزشتہ ہفتے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی، جس کے بعد انہیں عمر کے طعنے دیے گئے تھے۔اب انہوں نے اپنی مذکورہ ویڈیو کے بعد خود پر ہونے والی تنقید اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے ان کی ویڈیو کے حوالے سے شیئر کی گئی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا ہے۔
بشری انصاری نے اپنی ویڈیو سے متعلق شائع خبر کی سوشل میڈیا پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ارے پورے کپڑے پہن کر جھومنے سے بھی لوگوں کو سیاپا پڑ جاتا ہے۔ساتھ ہی بشری انصاری نے لوگوں کے حسد اور جلن پر بھی اظہار افسوس کیا اور لکھا کہ لوگوں میں اتنا حسد ہوتا ہے۔









