• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
بارش

پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم مزید سرد ہو گیا، مری ،ناران ، کاغان میں برف باری

News Editor by News Editor
نومبر 10, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور /اسلام آباد/پشاور ( نمائندہ خصوصی)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا تاہم فضائی آلودگی میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ،

مری اور خیبر پختونخواہ کے سیاحتی مقام وادی ناران اور کاغان میں برفباری ہوئی جس سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ،بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، کینال روڈ، دھرم پورہ، لکشمی چوک، نسبت روڈ، کاہنہ، گجومتہ، فیروز پور روڈ، ساندہ، کرشن نگر، بند روڈ، اچھرہ، چونگی امرسدھو، کلمہ چوک، برکت مارکیٹ ، گلبرگ، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں صبح کے وقت بادل برس پڑے۔بارش کے بعد لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے آ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 20ڈگری سینٹی گریڈ رہا ۔

بارش کے باعث فضائی آلودگی میں بھی نمایاں کمی ہوئی، سموگ کے اثرات سے بچانے میں بارش اہم ثابت ہوئی ۔بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، تیز ہوائیں چلنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کا ترسیلی نظام بھی متاثر ہو گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

علاوہ ازیں پاکپتن، پھالیہ، سکھیکی، وزیر آباد، مریدکے، چنیوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، عارف والا، بہاولنگر، نارووال، گوجرہ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سانگلہ ہل سمیت دیگر شہروں میں بھی بادل برسے ۔

اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں بھی رات گئے موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم مزید ٹھنڈا ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، بارش کی وجہ سے بجلی کا نظام بھی متاثر ہوا، سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں موسم سرما کی پہلی ہلکی برف باری اور ژالہ باری ہوئی جس نے موسم سرما کی آمد کی نوید سنا دی ، برفباری سے مری میں سردی کی شدت بڑھ گئی، برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔

ترجمان ٹریفک پولیس مری کے مطابق برفباری کے بعد مری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے، مری کی تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔ادھر جڑواں شہروں میں ہونے والی بارش نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا، بارش کی وجہ سے ائیرپورٹ کی چھٹ ٹپکنے لگی، ائیر پورٹ پر موجود مسافروں کو چھت ٹپکنے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام وادی ناران اور کاغان میں بھی برفباری ہوئی ہے، بٹہ کنڈی، جلکھڈ اور لولوسر جھیل پر چار سے چھ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، برفباری کے باعث بابو سرٹاپ جانے والی سڑک بند ہو گئی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ بابو سر ٹاپ پر پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا، گٹی داس کے مقام پر بھی برفباری کے باعث پھنسے سیاحوں کو بحافظت ریسکو کیا گیا ہے، سیاح برفباری والے علاقوں میں سفر سے گریز کریں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بارشبرف باریپنجابکاغانمریناران
Previous Post

چین، وائٹ پیپر "نئے دور میں تبت کی حکمرانی کے لئے سی پی سی کی پالیسوں پر عمل اور تاریخی کامیابیاں" کا اجرا

Next Post

چین،در آمدی ایکسپو میں کاروباری لین دین کی متوقع مالیت 78.41 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی

News Editor

News Editor

Next Post
چین

چین،در آمدی ایکسپو میں کاروباری لین دین کی متوقع مالیت 78.41 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading