لاہور( نیوز رپورتر)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 23فروری سے 26فروری تک امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ،محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے میونسپل آفیسر ،سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں سائیکالوجسٹ ،محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نرسنگ ،گوجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئر ،ملتان ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں میڈیکل آفیسر ،محکمہ لاء ،پارلیمنٹری افیئرمیں ایڈیشنل ڈائریکٹر اوردیگر آسامیوں کے امتحان ہوںگے ۔
یہ امتحانات لاہور ،فیصل آباد، سرگودھا، راوالپنڈی،ملتان، بہاولپور اورڈی جی خان میں بھی امتحان ہوں گے،پی پی ایس سی نے کوآپریٹو ڈیپاٹمنٹ کی اسسٹنٹ کی سیٹ کا حتمی نتیجہ کا اعلان بھی کر دیا۔
پی پی ایس سی کے نتائج کے مطابق اسسٹنٹ کی سیٹ کے لیے دو امیدوار کامیاب ہوئے ،سیکرٹری پی پی ایس سی افضال احمد نے نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
٭٭٭٭٭