پنجاب میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے لیے نیا ڈریس کوڈ نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مرد اساتذہ پر جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
خواتین اساتذہ اور طالبات کو بھی ضرورت سے زیادہ میک اپ، اونچی ہیلس اور مہنگے زیورات پہن کر اسکول آنے سے روکا گیا ہے۔ خواتین اساتذہ کو شلوار قمیض کے ساتھ دوپٹہ یا حجاب پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ اقدام محکمہ تعلیم کی جانب سے ثقافتی اور پیشہ ورانہ اقدار کے احترام کی کوششوں کا حصہ ہے۔ اگر اس نئے ڈریس کوڈ پر عمل نہ کیا گیا تو اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔