پنجاب حکومت نے 5 اعلی پولیس افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ محمد شہزاد سلطان کو ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب تعینات کر دیا گیا
کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کیپٹن ر احسان طفیل کو ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ تعینات کر دیا گیا اور کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کا اضافی چارج رہے گا
ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس ریاض نذیر گاڑا کو ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر تعینات کر دیا گیا اور ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ پولیس کا اضافی چارج رہے گا
ایڈیشنل آئی جی پولیس ٹریننگ ذوالفقار حمید کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹیگیشن برانچ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیر کو ایڈیشنل آئی جی آپریشنز کا اضافی چارج سونپ دیا گیا