• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کرائم اینڈ کورٹس
چیف الیکشن کمشنر

پنجاب انتخابات،الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی کی درخواست خارج

News Editor by News Editor
اگست 31, 2023
in کرائم اینڈ کورٹس
0 0
0

ا سلام آباد (کورٹ رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرِثانی کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہاہے کہ جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو گی سپریم کورٹ ایکشن لے گی،

اچھا لگے یا برا قومی اسمبلی کے انتخابات 90 دن میں کرانا آئینی مینڈیٹ ہے،آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کی ذمے داری دیتا ہے اختیار نہیں،آئین کسی کی جاگیر نہیں ہے، کوئی بھی آئین سے انحراف یا تجاوز نہیں کر سکتا، آئین پر عمل درآمد میں مشکل ہو تو عدالت جانا چاہیے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر اس بینچ میں شامل تھے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتے پہلے سپریم کورٹ کا پنجاب انتخابات سے متعلق تفصیلی فیصلہ ملا، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن کے اختیارات میں انتخابات کی تاریخ دینے کی حد تک اضافہ کیا گیا ہے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اس سب کا نظرِ ثانی کیس سے تعلق نہیں بنتا۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ اگلے ہفتے کا وقت دے دیں تا کہ دلائل تیار کر سکوں۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ جو فیصلہ آیا وہ کیس ختم ہو چکا۔چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ اپنا جواب ابھی عدالت میں ہمارے ساتھ ہی پڑھیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے پڑھ کر سنایا کہ سیکشن 58، 57 میں ترامیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ وکیل صاحب ذہن میں رکھیں یہ نظرِ ثانی ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کرانے کی ذمے داری دیتا ہے اختیار نہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کی ذمے داریوں سے متعلق واضح ہے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ 3 بار بتا چکے کہ الیکشن کمیشن کے پاس طاقت نہیں ذمے داری ہے، اب آگے چلیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ آئین الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ آگے بڑھانے کا اختیار نہیں دیتا۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ انتخابات کی تاریخ آگے بڑھائی جا سکتی ہے یا نہیں، سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ آگے نہیں بڑھا سکتا، آپ نظرِ ثانی کیس میں ہمارے سامنے آئے ہیں، دوبارہ سے دلائل مت دیں، ایک ہی دائرے کے گرد گھومنا بند کریں۔سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات 14 مئی کو کرانے کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی نظرِثانی کی درخواست خارج کر دی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ جب بھی آئینی خلاف ورزی ہو گی عدالت مداخلت کرے گی۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آئین کسی کی جاگیر نہیں ہے، کوئی بھی آئین سے انحراف یا تجاوز نہیں کر سکتا، آئین پر عمل درآمد میں مشکل ہو تو عدالت جانا چاہیے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ عدالت نے متعدد بار پوچھا کہ الیکشن کمیشن کو پنجاب کے انتخابات کیلئے فنڈز اور سیکیورٹی دی جائے تو انتخابات کرائیں گے یا نہیں؟

الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ فنڈز اور سیکیورٹی ملے تو انتخابات کرا دیں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ جہاں آئین کی خلاف ورزی ہو گی سپریم کورٹ ایکشن لے گی، الیکشن کمیشن کے وکیل کو سن لیا، کمرہ عدالت میں بیٹھے تمام افراد کا شکریہ، اٹارنی جنرل صاحب! کیا آپ کچھ کہیں گے؟ الیکشن کمیشن کی نظرِ ثانی درخواست منظور نہیں کی جا سکتی، موجودہ صورتِ حال میں الیکشن کمیشن کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اس کیس میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو حل تجویز کیا تھا، فیصلے میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن انتخابات نہیں کرا سکتا تو آئینی درخواست دائر کرے، الیکشن کمیشن کو اچھا لگا یا برا، لیکن ان کے پاس انتخابات 90 روز سے آگے لے جانے کا اختیار نہیں، ممکن ہے کہ مستقبل میں عدالت اور الیکشن کمیشن مختلف پوزیشن لیں، موجودہ کیس نظرِ ثانی کا ہے، اس کا دائرہ محدود ہے۔جسٹس منیب اختر نے کہا کہ اب تو قومی اسمبلی بھی تحلیل ہو چکی ہے،

الیکشن کمیشن کو اچھا لگے یا برا لیکن قومی اسمبلی کے انتخابات 90 دنوں میں ہی کرانا آئینی مینڈیٹ ہے، آپ 20 بار آرٹیکل 218 شق 3 کا درس دے چکے ہیں، الیکشن کمیشن نے صرف عدالتی فیصلے میں نقص بتانے تھے، اگر آپ سمجھتے ہیں کہ انتخابات کرانا ناممکن تھا تو یہ بات عدالت میں بار بار نہیں دہرائی جا سکتی، الیکشن کمیشن کے انتخابات میں تاخیر کے نکتے پر پہلے بھی اختلاف تھا، آج بھی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آئین نے کسی ادارے کو آئین سے تجاوز کا اختیار نہیں دیا، عدالت نے انتخابات ممکن نہ ہونے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو حل دیا تھا، عدالت کو آرٹیکل 254 میں مت الجھائیں، پہلے الیکشن کمیشن نے کہا کہ فنڈز اور سیکیورٹی دے دیں تو انتخابات کرا دیں گے، اب الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ چند ناگزیر وجوہات پر انتخابات کرانا ممکن نہیں تھا۔

اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ ہو گیا تھا اس لیے انتخابات ممکن نہیں تھے۔چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ٹھیک ہے آپ کا مدعا سمجھ گئے ہیں، ہم الیکشن کمیشن کا نکتہ سمجھ چکے لیکن آپ ہمارا فیصلہ نہیں سمجھ سکے۔واضح رہے کہ سماعت کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے۔سپریم کورٹ نے 4 اپریل کو حکم دیا تھا کہ پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرائے جائیں۔الیکشن کمیشن نے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن کمیشنانتخاباتپنجاب انتخاباتعمرعطا بندیال
Previous Post

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ

Next Post

دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، جلیل عباس جیلانی

News Editor

News Editor

Next Post
جلیل عباس جیلانی

دنیا میں قیام امن کے لیے پاکستان نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، جلیل عباس جیلانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading