ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے پاکستان، خصوصا لاہور میں ملنے والی محبت اور مہمان نوازی کو یاد کرتے ہوئے اس کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔ ایک انٹرویو میں عمران ہاشمی نے ماضی میں اپنے دورہ پاکستان کی خوبصورت یادیں تازہ کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ تھا۔عمران ہاشمی نے کہا، میری فلم آوارہ پن پاکستان میں ریلیز ہوئی تھی۔ ہم فلم کی ریلیز کے لیے لاہور گئے تھے، جہاں مجھے بے حد محبت ملی۔ میرے ساتھ مہیش بھٹ صاحب بھی موجود تھے۔
لوگوں نے ہمارا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا، جس نے مجھے حیران کر دیا۔انہوں نے مزید کہا پاکستانیوں کی مہمان نوازی واقعی شاندار تھی اور میں اس سے بہت متاثر ہوا۔وہاں ہمیں جو محبت اور بہترین مہمان نوازی ملی اس سے میں واقعی لاجواب ہو گیا تھا۔